چھوہارہ ایک مشہور عام میوہ ہے اس کا رنگ سرخ، ذائقہ شیریں اور مزاج گرم اور تر ہوتا ہے۔ یہ ہر جگہ کریانے کی دکانوں پر ہر موسم میں باآسانی دستیاب ہوتا ہے۔ چھوہارے کو سب بخوبی اچھی طرح جانتے ہیں مگر اس کی اتنی قدر نہیں کی جاتی، اسلیئے آج ہم آپ کو اس حقیر میوے کے بیش بہا فوائد بتائیں گے جو شاید آپ کے علم میں نہیں۔
بلغمی امراض کیلیئے:
نزلہ زکام میں دو تین چھوہارے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں جب پھول جائیں تو پانی کے ساتھ ہی دیگچی میں ڈال دیں اور ایک پاؤ کے قریب دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب خوب عرق نکل آئے تو اتار لیں۔ چھوہارے کھا کر نیم گرم دودھ پی کر سوجائیں۔ تین چار دن عمل کریں فائدہ ہوگا۔
دانتوں کی تکلیف کیلیئے:
کمزور دانتوں کو طاقت دینے کیلئے ایک پاو دودھ میں دس عدد چھوہارے ابال کر کھانا بے حد مفید ہوتاہے۔ اس سے دانت مضبوط ہوتے ہیں اور مسوڑھوں سے خون بہنا رک جاتا ہے ساتھ ہی چھوہارے کھانے سے دانتوں میں کیڑا بھی نہیں لگتا۔
دیگر فوائد:
۔ جوڑوں کے درد اور سوجن کیلئے سات عدد چھوہارے اور سونٹھ پسی ہوئی پانچ ماشے دودھ میں جوش دے کر صبح نہار منہ پینے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔
۔ سات دانے چھوہارے ایک پاو دودھ میں جوش دے کر حاملہ کوپلانا بچے کی پیدائش میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
۔ چھوہارے کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے کمر درد سے راحت ملتی ہے
۔ فالج کے مریضوں کیلیئے بھی چھوہارے دودھ کے ساتھ لینا فائدہ ہوتا ہے
۔ چھوہارے کھانے سے پھیپھڑوں کو طاقت ملتی ہے اور وہ صحت مند رہتے ہیں
۔ چھوہارے کھانا گردوں کے لیے مفید ہے
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chuara Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chuara Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.