جیم میں دہی ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جیم جیلی صرف سلائس پر لگانے کے بجائے بتائے گئے طریقے سے چہرے پر لگائیں اور کمال دیکھیں

جیم اور جیلی ہر گھر میں ہی شوق سے کھائی جاتی ہے خاص کر صبح ناشتے میں ڈبل روٹی یا پراٹھے پر لگا کر۔ یہ ایک آسان ناشتہ بھی ہوتا ہے اور پراٹھے اور انڈے کے بھاری پن سے بھی دور ہوتا ہے- جہاں یہ کھانے میں اچھا لگتا ہے وہیں دوسری طرف اس کے اور بھی فائدے ہیں جو بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ آج اس حوالے سے کچھ انوکھے استعمال کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے-

اسٹرابیری جیم رنگت بہتر بنائے

اسٹرابیری کا استعمال بہت ساری خوبصورتی بڑھانے والی پراڈکٹ میں کیا جاتا ہے جو انتہائی مہنگے داموں بیچی جاتی ہیں لیکن ان کے مقابلے میں جیم کو بطور ماسک لگانا جلد کو وہی فائدے دے سکتا ہے- جو کہ یہ مہنگے پراڈکٹ دیتے ہیں اور اس کے حاصل ہونے والے فوائد بھی متاثر کن ہوتے ہیں-

طریقہ کار

ایک چمچ جیم لے لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ملا کراس کو اچھی طرح مکس کر لیں یہاں تک کہ وہ ایک کریم کی شکل اختیار کر لے- اس کے بعد اس کو چہرے پر لگا لیں کچھ دیر تک سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد تازہ صاف پانی سے اس کو دھو لیں۔

فوائد

اسٹرابیری کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جلد کو قدرتی نکھار فراہم کرتےہیں اس کے ساتھ چینی کی موجودگی جلد کے ڈھیلے پن کا خاتمہ کر کے چھریوں کو صاف کرتی ہے-

جیم اور دہی کا آمیزہ

جیم کے اندر پھلوں کے اجزا شامل ہوتے ہیں جو جلد کو غذائیت فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ دہی بھی جلد کی قدرتی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید مانا جاتا ہے- تاہم اس کا استعمال ان افراد کو نہیں کرنا چاہیے جو ایکنی کے مسائل سے دو چار ہیں-

طریقہ کار

ایک چمچ جیم لے لیں اور اس کو تین چمچ دہی میں اچھی طرح مکس کر لیں اس کے بعد اس کو جلد پر لگا لیں- اس کو لگانے کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ صرف اوپر جلد پر ایک کوٹ لگانا ہے- اس آمیزے کو لگانے کے بعد آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں اور پھر سادے پانی سے منہ دھو لیں یہ عمل ہفتے میں ایک بار کریں-

فوائد

عام طور پر سردی کے موسم میں خشک آب و ہوا کے سبب جلد بے رونق ہو جاتی ہے اس کے علاوہ رنگت بھی ماند پڑ جاتی ہے- اس طریقہ کار سے نہ صرف جلد کی قدرتی نمی واپس آجاتی ہے بلکہ اس سے داغ دھبے دور ہو کر رنگت بھی نکھر آتی ہے-

Jam Aur Dahi Mila Kar Lagany Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Jam Aur Dahi Mila Kar Lagany Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jam Aur Dahi Mila Kar Lagany Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1638 Views   |   20 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 November 2024)

جیم میں دہی ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جیم جیلی صرف سلائس پر لگانے کے بجائے بتائے گئے طریقے سے چہرے پر لگائیں اور کمال دیکھیں

جیم میں دہی ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جیم جیلی صرف سلائس پر لگانے کے بجائے بتائے گئے طریقے سے چہرے پر لگائیں اور کمال دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جیم میں دہی ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جیم جیلی صرف سلائس پر لگانے کے بجائے بتائے گئے طریقے سے چہرے پر لگائیں اور کمال دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔