جس نے سیکھایا اسی کے خلاف جانا منافقت ہے ۔۔ مارننگ شوز نے کیسے انصار برنی اور صارم برنی کے بیچ دراڑ پیدا کی؟ وجہ بتا دی

انصار برنی اور صارم برنی مشہور پاکستانی انسانی اور سماجی کارکن ہیں۔ انصار برنی 2007 سے 2008 تک پاکستان کی کابینہ میں انسانی حقوق کے سابق وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ فی الحال دونوں بھائیوں میں کافی اختلافات ہیں جو 2012 میں کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئے۔ اب، دونوں بھائی ایک دوسرے سے نہیں ملتے، تاہم، دونوں کامیابی سے اپنا کام سر انجام دے ہیں۔

چند روز قبل انصار برنی نے اسد اعجاز کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔ وہاں انہوں نے اپنے بھائی صارم برنی کے ساتھ اختلافات کی وجہ بتائی۔

انصار برنی نے بھائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ، وہ میرا بھائی ہے، ہابیل اور قابیل بھی بھائی تھے، میں ان کی خوشیوں کے لیے دعا گو ہوں وہ اپنے گھر میں خوش و خرم رہیں، میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔ ساتھ ہی میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ہمیں اپنے سیکھانے والے کو نہیں بھولنا چاہیے، اگر ہم ان کے خلاف جائیں تو ہم سے بڑا منافق کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ، ہمارے اختلافات کی اصل وجہ جعلی شادیاں اور مارننگ شوز میں موافقت تھی۔ مارننگ شوز میں ہونے والی شادیاں سراسر جعلی اور خالص ڈرامہ تھیں، میں نے خود اب تک سات طلاقیں کروائی ہیں۔ کتنے کیس تو خود چل کر میرے پاس آئے ہیں جن کی پھر میں نے طلاق کروائی اور اس بات کی تحقیق کروائی۔

بھائی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئےانصار برنی کا کہنا تھا کہ، اپنے بھائی صارم برنی کو ایک لائیو ٹی وی شو میں شرکت کرنے پر این جی او سے برطرف کر دیا تھا، جس میں ایک ہندو لڑکے کو اسلام قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا اور پھر اسکی شادی ایک مسلمان لڑکی سے کروا دی، جو ٹی وی شو کی میزبان اور صارم برنی کا بنایا ہوا ڈرامہ تھا۔

Ansar Burney Talks About Sarim Burney And Morning Shows Drama

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ansar Burney Talks About Sarim Burney And Morning Shows Drama and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ansar Burney Talks About Sarim Burney And Morning Shows Drama to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   10411 Views   |   13 May 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 January 2025)

جس نے سیکھایا اسی کے خلاف جانا منافقت ہے ۔۔ مارننگ شوز نے کیسے انصار برنی اور صارم برنی کے بیچ دراڑ پیدا کی؟ وجہ بتا دی

جس نے سیکھایا اسی کے خلاف جانا منافقت ہے ۔۔ مارننگ شوز نے کیسے انصار برنی اور صارم برنی کے بیچ دراڑ پیدا کی؟ وجہ بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جس نے سیکھایا اسی کے خلاف جانا منافقت ہے ۔۔ مارننگ شوز نے کیسے انصار برنی اور صارم برنی کے بیچ دراڑ پیدا کی؟ وجہ بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔