Jau (Barley) Benefits in Urdu

نبی کریم ﷺ جَو بہت پسند فرماتے تھے۔ آپ ﷺ کی ذات گرامی کے ساتھ اس کا واسطہ بطور روٹی‘ دلیہ اور بطور ستو احادیث نبویﷺ سے ثابت ہے۔ اسی طرح حضرت مالک بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک درزی نے نبی کریمﷺ کی دعوت کی اور اس نے جَو کی روٹی کے ساتھ کدو گوشت پکایا۔ حضور ﷺبڑی محبت سے سالن سے کدو کے ٹکڑے تلاش کرکرکے تناول فرماتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا تھا کہ اس کیلئے دلیہ تیار کیا جائے۔ پھر آپ ﷺ فرماتے تھے کہ بیمار کے دل سے غم کو اتاردیتا ہے اور اس کی کمزوری کو دور کردیتا ہے۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیمار کیلئے جَو کو دودھ میں پکاکر اس میں شہد ڈال کر تلبینہ تیار کرواتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے لیکن وہ اس کیلئے بہت مفید ہے۔ تلبینہ تھکن اور پریشانی کو بھی دور کرتا ہے‘ جَو کے بارے میں بو علی سینا نے لکھا کہ جَو کھانے سے خون پیدا ہوتا ہے یہ خون معتدل‘ صالح اور کم گاڑھا ہوتا ہے فردوس الحکمت میں لکھا ہے کہ جَو کو اس کے وزن کے پندرہ گنا پانی میں اتنی دیر تک ہلکی آنچ پر پکایا جائے کہ تیسرا حصہ اڑ جائے۔ اس کو ’’آش جَو‘‘ یہ پانی جسم کی ایک سو بیماریوں کیلئے مفید ہے۔

جَو جسم کی گرمی اور تپش کو کم کرتا ہے.
جَو کا آٹا سرکہ میں گوندھ کر لگانے سے ہر قسم کی خارش میں مفید ہے.
.سر کی پھپھوندی کو دور کرتا ہے
جَو اور گیہوں کی بھوسی کو پانی میں ابال کر اس پانی سے کلیاں کریں تو دانت کا درد جاتا رہتا ہے۔
ہرا دھنیا کے پانی میں جَو کا آٹا ملاکر خنازیر اور گرم و سخت اور اورام تحلیل ہوجاتے ہیں سرکہ میں اس کا آٹا ملاکر پیشانی پر لیپ کرنے سے گرمی کا درد سر دور ہوتا ہے۔
جَو صفرا اور خون کو درست کرتا ہے۔
حلق کے امراض کو نافع ہے‘ بلغم‘ جریان اور گرمی کو مٹاتا ہے۔
جسم سے چربی کم کرکے موٹاپا کم کرتا اور جسم کو مضبوط کرتا ہے
ان کی پتلی کھچڑی پکاکر اس میں شہد ملاکر ٹھنڈی کرکے کھانے سے بخار‘ قے اور صفراوی درد شکم میں بہت مفید ہے۔
اوپری دودھ پینے والے بچوں کو اگر دودھ میں جَو کا پانی ملاکر دیا جائے تو ان کی آنتیں زیادہ صحتمند رہتی ہیں


د مشاہدات: احادیث مبارکہ میں جَو کے فوائد کی روشنی میں معدہ و آنتوں کے السر کے مریضوں کو صبح کے ناشتہ میں سرکار دو عالمﷺ کے عظیم نسخہ کے مطابق تلبینہ دیا گیا۔ السر کا ہر مریض دو سے تین ماہ میں درست ہوگیا جبکہ بہترین علاج کے ذریعے یہ علاج دو سال سے کم عرصہ میں ممکن نہ تھا۔

پرانی قبض کیلئےجَو کے دلیہ سے بہتر محفوظ کوئی اور دوا نہیں دیکھی گئی۔

جَو کا ستو: گیہوں یا جَو کو صاف کرکے پانی میں بھگودیا جاتا ہے اور دھوپ میں خشک کرکے بریاں کیا جاتا ہے

Jau or Sattu is a kind of grain used in different form of medications and human foods. Here we are telling the top 10 benefits of jau (barley) with usage tips.

Barley has a history of usage for different health problems. Even we find it in prophetic medications. We find recommendation for using barley in various Hadith of Prophet Muhammad (peace be upon him).

Read health benefits of barley and find jau sattu and shake recipe as well.

Tags: Jau ke Fawaid Jau ke Fayde Jau ke Aate ke Fayde Jau ka Atta ke Fawaid

Barley Benefits Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Barley Benefits Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Barley Benefits Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   80676 Views   |   25 Nov 2018
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Jau (Barley) Benefits in Urdu

Jau (Barley) Benefits in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Jau (Barley) Benefits in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔