کیلے کے چھلکے کو پھینکے نہیں بلکہ۔۔ بوتلوں کی بدبو ہو یا چولہے پہ جمی چکنائی، صرف یہ ایک چیز استعمال کرنے سے آپکا مشکل کام کیسے آسان ہوجائے گا

جو خواتین کچن میں کام کرتی ہیں صرف وہی جانتی ہیں کہ کچن میں کھانا بنانے کے علاوہ بھی کتنے مسائل ہوتے ہیں اور کن کن چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے، پھر چاہے وہ چولہے کی صفائی ہو یا کیبنٹ کی، برتنوں کے ضدی داغ ہو یا ان میں بسی بدبو، خواتین کو ہر ایک بات کا دھیان رکھنا پڑتا ہے تاکہ انکا کچن گندگی سے پاک رہے۔ آج ہم آپکو ایسی ہی کچھ ٹپس بتانے جارہے ہیں جو آپ کے کام آئیں گی۔

چولہے پہ جمی چکنائی:

چیزوں کو فرائی کرنے کے بعد آپ نے دیکھا ہوگا کہ آس پاس تیل کے چِھنٹے اڑتے ہیں جو ہوتے تو چھوٹے چھوٹے ہیں لیکن یہی چھوٹے چِھنٹے جمنے کے بعد آپ کا چولہا گندا دکھاتے ہیں، انھیں صاف کرنے کے باوجود چکنائی پوری طرح صاف نہیں ہوتی۔ اسکے لیئے ایک آسان سا حل یہ ہے کہ؛

کیلا کھانے کے بعد اسکا چھلکا پھینکیں نہیں بلکہ اسکے چھلکوں کو توڑ کر اس سے اپنا چولہا رگڑیں، جب اچھی طرح سے رگڑ لیں تو اب ایک گیلے کپڑے کو نچوڑ کر اس سے اپنا چولہا صاف کریں۔ آپ خود دیکھیں گے کہ اس سے چولہے پہ جمی چکنائی کیسے صاف ہوجائے گی۔

بوتلوں کی بدبو دور کرنا:

اکثر اچار چٹنی کی بوتلیں خالی ہونے کے بعد خواتین اسے دوسرا سامان رکھنے کیلیئے استعمال کرتی ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہوتا کہ ان میں بسی بدبو آسانی سے نہیں جاتی جس کی وجہ سے کوئی نئی چیز اس میں ڈالی جائے تو وہ مہک اس میں بس جاتی ہے۔ کچھ بوتلوں میں تو زیادہ وقت بند رہنے کی وجہ سے بھی عجیب سی بدبو آجاتی ہے جو کہ کافی ناگوار گزرتی ہے، ایسے میں آپکو اپنے کچن میں موجود صرف دو چیزوں کی ضرورت ہے۔

خالی بوتل میں لیموں کے استعمال شدہ چھلکوں کو کاٹ کر ڈال دیں اسکے بعد اس میں تھوڑا سا سفید سرکہ شامل کرکے بوتل میں پورا پانی بھر دیں، اور ڈھکن لگا کر رات بھر کیلیئے رکھ دیں۔ اگلے دن اس پانی کو اچھے سے ہلا کر پھینک دیں اور نل کے سادے پانی سے اس بوتل کو دھولیں، سوکھنے کے بعد جب آپ سونگھیں گے تو اس میں موجود بدبو جا چکی ہوگی۔

Kele Ke Chilkon Ke Fawaid

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kele Ke Chilkon Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kele Ke Chilkon Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Nazia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2547 Views   |   06 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Nazia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Nazia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

کیلے کے چھلکے کو پھینکے نہیں بلکہ۔۔ بوتلوں کی بدبو ہو یا چولہے پہ جمی چکنائی، صرف یہ ایک چیز استعمال کرنے سے آپکا مشکل کام کیسے آسان ہوجائے گا

کیلے کے چھلکے کو پھینکے نہیں بلکہ۔۔ بوتلوں کی بدبو ہو یا چولہے پہ جمی چکنائی، صرف یہ ایک چیز استعمال کرنے سے آپکا مشکل کام کیسے آسان ہوجائے گا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلے کے چھلکے کو پھینکے نہیں بلکہ۔۔ بوتلوں کی بدبو ہو یا چولہے پہ جمی چکنائی، صرف یہ ایک چیز استعمال کرنے سے آپکا مشکل کام کیسے آسان ہوجائے گا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔