میں کینسر سے گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی اپنے بال کاٹ دیے ۔۔ 3 دفعہ کینسر سے لڑنے والی عورت کی وہ کہانی جو سب کو داد دینے پر مجبور کردے

بھارتی خاتون سریا کی 2013 میں پرشانت سے پسند کی شادی ہوئی تھی۔ یہ دونوں ایک ساتھ بہت خوش تھے اور ایک اچھی ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔

3 سال بعد جب دونوں نے بچوں کی خواہش کو مکمل کرنے کا سوچا اور حمل سے متعلق تیاری کرنے کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کیا تو ڈاکٹری ٹیسٹ کے مطابق معلوم ہوا کہ سریا کو خون کا کینسر ہے لیکن کونکہ وہ شروعاتی سٹیج پر تھا تو علاج بھی مکمل ہوگیا اور یہ صحتیاب ہوگئیں۔ ان کی زندگی دوبارہ نارمل کی جانب واپس آئی۔ کچھ ہی ماہ گزرے تھے کہ سریا ک طبیعت دوبارہ بگڑنے لگی تو معلوم ہوا کہ ان کو دوبارہ کینسر ہوگیا ہے اور اب شدت پہلے سے زیادہ ہے کیونکہ جسم میں خون کے سیلز ابھی بھی تقویت پا رہے تھے جو دوبارہ کینسر کا باعث بنے۔

سریا کہتی ہیں دوبارہ جب کینسر ہوا تو ٹریٹمنٹس کی وجہ سے میں گنجی ہونے لگی میرے سر کے بال غائب ہونے لگے تو میں نے سوچا کہ میں اپنے سارے بال خود منڈوا دوں اس پر بھی میرے شوہر نے میرا ساتھ دیا اور میرے بالوں کو شیوو کرنے کے بعد انہوں نے اپنے بالوں کو بھی شیوو کردیا۔ میں حیران ہوتی ہوں کہ پچھلے جنم میں نے کون سے نیک کام کیے تھے جو خُدا نے مجھے پرشانت جیسا شوہر دیا۔ انہوں نے اپنے آفس سے بھی چھٹیاں لیں اور زندگی کا ہر لمحہ میرے ساتھ گزارا یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں کبھی ماں نہیں بن سکوں گی۔ کینسر سے میری اووریاں سکڑ گئیں جس سے بچے کے پیدا ہونے کے 2 فیصد چانسز بھی ختم ہوگئے۔

ایک دن میں ہسپتال چیک اپ کروانے گئی تو دیکھا مجھ جیسی ہی ایک عورت وہاں چیک اپ کے لئے آئی ہوئی ہے مگر اس کے شوہر نے اس کو اس لیے چھوڑ دیا کہ وہ ہر وقت بیمار رہتی ہے اور نہ اولاد پیدا کرسکتی ہے۔ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ کوئی بھی عورت اس وقت تک مضبوط ہے اور ہر مشکل کا سامنا کرسکتی ہے جب تک اس کا شوہر اس کے ساتھ ہے۔

Shohar Ne Apne Bal Bhi Kat Diye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shohar Ne Apne Bal Bhi Kat Diye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shohar Ne Apne Bal Bhi Kat Diye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   15001 Views   |   06 Dec 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میں کینسر سے گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی اپنے بال کاٹ دیے ۔۔ 3 دفعہ کینسر سے لڑنے والی عورت کی وہ کہانی جو سب کو داد دینے پر مجبور کردے

میں کینسر سے گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی اپنے بال کاٹ دیے ۔۔ 3 دفعہ کینسر سے لڑنے والی عورت کی وہ کہانی جو سب کو داد دینے پر مجبور کردے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں کینسر سے گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی اپنے بال کاٹ دیے ۔۔ 3 دفعہ کینسر سے لڑنے والی عورت کی وہ کہانی جو سب کو داد دینے پر مجبور کردے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔