میاں بیوی گاڑی کے 2 پہیے ہیں جن میں سے اگر کوئی بیمار یا پھر کسی بات پر پریشان ہو تو پورا گھر ہی پریشانی محسوس کرتا ہے جبکہ اکثر ہی خاوند اہلیہ کا موڈ صحیح کرنے کیلئے مختلف قسم کے سرپرائز دیتے ہیں جن سے ان کے چہرے پر خوشی آ جاتی ہے ۔ تو بالکل ایسا ہی ایک خاتون کے ساتھ بھی ہوا جب اس کے شوہر نے نامعلوم نمبر سے کال کی۔
ہوا کچھ یوں کہ شوہر نے اہلیہ کا رد عمل دیکھنے کیلئے نامعلوم نمبر سے اہلیہ کو کال کی تو جیسے ہی انہوں نے ہیلو کہا تو شوہر نے قران پاک کی آ یات کی تلاوت کرنا شروع کر دی جس پر خاتون خاموشی اور ادب سے سنتی رہیں اور پھر جیسے شوہر نے تلاوت کرنا جس آیت سے بند کیا اس سے آگے سے اہلیہ نے تلاوت شروع کر دی۔
جس پر شوہر بہت خوش ہوئے اور دنیا بھی حیران ہو گئی کہ دیکھیں خاتون ڈری یا حیران نہیں ہوئی کہ کون ہے جو نامعلوم نمبر سے کال کر رہا ہے بلکہ اس نے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کو اہمیت دی مزید یہ کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس نے شوہر کی آواز پہچان لی ہو ۔ شوہر نے بیوی کو سرپرائز دینے کی کوشش کی مگر اس نے بھی تلاوت کر کے خاوند کو سرپرائز کر دیا ۔
آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ مسلمان دنیا میں کہیں بھی ہو وہ یہ بات جانتا ہے کہ سکون صرف اس دنیا میں قرآن پاک سے ہی حاصل ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر مسلمان صبح کے وقت ضروری تلاوت سنتا ہے۔