چیری٬ مہنگا لیکن قیمتی فوائد کا حامل پھل

موسم گرما بےشمار پھلوں کی آمد کا موسم ہے اور آج کل آپ اپنے اردگرد پھلوں کی بہار دیکھ بھی رہے ہوں گے- چیری بھی ایک ایسا ہی پھل ہے جس کی آمد موسم گرما میں ہوتی ہے اور یہ خوبصورتی اور حیرت انگیز فوائد میں اپنی مثال آپ ہے۔
چیری پر ہونے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سرخ اور رس دار چیری آرتھرائٹس اور گٹھیا کے درد میں آرام دیتی ہے۔ ساتھ ہی کینسر اور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض سے بچنے میں بھی فائدے مند ہوتی ہے۔
یوں تو تمام اقسام کی چیریز صحت کے لیے فائدے مند ثابت ہوتی ہیں۔ لیکن تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ کھٹی چیری جو گہرے رنگ کی ہوتی ہے اس کے چھلکے میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے۔
چیری حافظے کی کمزوری کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بھرپور نیند لاتی ہے۔ کھٹی چیری میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسی ڈینٹ پایا جاتا ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دوڑنے اور دیگر جسمانی ورزشوں کے بعد چیری کا جوس پینا انتہائی صحت بخش ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کا جوس پینے سے نہ صرف تھکان کا احساس کم ہوتا ہے بلکہ دوڑنے کی وجہ سے پٹھوں میں ہونے والے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیریز میں قدرتی طور پر موجود Antioxidants قوتِ مدافعت مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جو لوگ بے آرامی کا شکار ہوتے ہیں یا جنہیں نیند بہت کم آتی ہے ان کیلئے بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
ماہرین چیری کو نظام ہضم کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں کیونکہ اس فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے-
چیری وزن کو متوان رکھتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی٬ ای٬ پوٹاشیم ٬ میگنیشیم٬ آئرن اور فولیٹ موجود ہوتا ہے- چیری میں فاضل چربی کو پگھلانے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے-
ہمیں یقین ہے کہ چیری کے اتنے فوائد جاننے کے بعد آپ ضرور اسے اپنی غذا کا حصہ بنائیں گے۔

Cherry Fruit Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cherry Fruit Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cherry Fruit Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3583 Views   |   13 Aug 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

چیری٬ مہنگا لیکن قیمتی فوائد کا حامل پھل

چیری٬ مہنگا لیکن قیمتی فوائد کا حامل پھل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چیری٬ مہنگا لیکن قیمتی فوائد کا حامل پھل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔