بیٹے کے انتقال کا زخم کبھی نہیں بھرے گا.. عماد عرفانی پہلی بار اکلوتے بیٹے کی موت پر گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

"وہ جنت سے بھیجا گیا ایک فرشتہ تھا جو بہت تھوڑے وقت کے لیے آیا. زاویار کے انتقال نے میرے کام کو بہت متاثر کیا"

یہ کہنا ہے نامور ماڈل اور اداکار عماد عرفانی کا جن کے اکلوتے بیٹے زاویار عرفانی کا انتقال گزشتہ برس مئی میں ہوا تھا. عماد بیٹے کے انتقال کے بعد کافی عرصے تک شوبز اور میڈیا سے دور رہے.

حال ہی میں سمتھنگ ہاٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عماد نے کم سن بیٹے کے اچانک انتقال پر بھی گفتگو کی.

عماد عرفانی کا کہنا تھا کہ زوایار کے دنیا میں آنے کے بعد مجھے اپنی زندگی کا مقصد سمجھ آیا اور میں نے بہت کچھ سیکھا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ سچی غیر مشروط محبت کی طاقت ہے کہ آپ بہتر ہو جاتے ہیں. آپ خود پر کام کرتے ہیں کیونکہ دوسرے آپ پر انحصار کرتے ہیں.

"بیٹے کے انتقال کے بعد میں بہت تبدیل ہوگیا ہوں اس کی موت کے بعد زندگی کے بارے میں میرا نقطہ نظر بدل گیا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا دھچکا ہے اور یہ زخم کبھی بھر نہیں پائے گا لیکن انسان کے پاس حقیقت کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے. میں اس بات کو مانتا ہوں کہ یہ سوچ کے مت رو کہ یہ ختم ہوگیا بلکہ یہ سوچ کر مسکرا دو کہ یہ ہوا تھا"

Emmad Irfani Opens Up About Son Death

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Emmad Irfani Opens Up About Son Death and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Emmad Irfani Opens Up About Son Death to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   14871 Views   |   03 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

بیٹے کے انتقال کا زخم کبھی نہیں بھرے گا.. عماد عرفانی پہلی بار اکلوتے بیٹے کی موت پر گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

بیٹے کے انتقال کا زخم کبھی نہیں بھرے گا.. عماد عرفانی پہلی بار اکلوتے بیٹے کی موت پر گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کے انتقال کا زخم کبھی نہیں بھرے گا.. عماد عرفانی پہلی بار اکلوتے بیٹے کی موت پر گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔