وہ کومہ میں نہیں ہیں لیکن.. شفقت چیمہ کس بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں؟ بیٹے نے سب بتا دیا

شفقت چیمہ کے بیٹے نے حالیہ ویڈیو پیغام میں کہا، "میرے والد کومہ میں نہیں ہیں، اور فالج کے دورے کی افواہیں بھی بالکل غلط ہیں۔ براہِ کرم ایسی خبریں پھیلانے سے پہلے ان کی تصدیق کریں۔ والد نمونیا کی شکایت پر اسپتال میں زیر علاج تھے، لیکن اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔"

گزشتہ روز گردش کرنے والی خبروں نے شائقین کو پریشان کر دیا تھا، جن میں کہا جا رہا تھا کہ 62 سالہ معروف اداکار شدید علیل ہو کر کومہ میں چلے گئے ہیں اور لاہور کے اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ تاہم، شفقت چیمہ کے بیٹے نے ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

شفقت چیمہ، جو کہ لالی ووڈ کی دنیا میں 952 فلموں کا حصہ بن چکے ہیں اور اپنے منفرد وِلن کے کرداروں سے شائقین کے دل جیت چکے ہیں، اب بحالی کی جانب گامزن ہیں۔ ان کے بیٹے نے افواہوں سے بچنے اور درست معلومات کی تصدیق کرنے پر زور دیتے ہوئے مداحوں سے گزارش کی کہ جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔

مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے یہ مشہور وِلن، جو ایک عرصے سے لالی ووڈ کے سنیما کا اہم حصہ رہے ہیں، اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کے سہارے جلد دوبارہ اپنی بہترین حالت میں واپس آئیں گے۔

Shafqat Cheema Aspatal Main Dakhil

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shafqat Cheema Aspatal Main Dakhil and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shafqat Cheema Aspatal Main Dakhil to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   551 Views   |   24 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

وہ کومہ میں نہیں ہیں لیکن.. شفقت چیمہ کس بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں؟ بیٹے نے سب بتا دیا

وہ کومہ میں نہیں ہیں لیکن.. شفقت چیمہ کس بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں؟ بیٹے نے سب بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ کومہ میں نہیں ہیں لیکن.. شفقت چیمہ کس بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں؟ بیٹے نے سب بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔