آدھا دولہا اور آدھی دلہن، شادی کے منفرد لباس ۔۔ وہ 5 دلہنیں جنہوں نے عجیب وغریب لباس پہن کر اپنی شادی کو یادگار بنایا

پاکستان میں دلہن لباس میں شرارا، غرارہ یا پھر میکسی پہننے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں کیونکہ یہ ہماری ثقافتی لباس میں شامل ہیں۔ لیکن اگر آپ باہر ممالک میں ہونے والے غیر ملکی دولہا دلہن کے لباس کو دیکھیں تو آنکھیں ہی پھٹ جائیں۔

دنیا بھر میں شادی کی تقریبات کے موقع پر آنے والے مہمانوں کی خصوصی توجہ دلہا اور دلہن کے لباس پر مرکوز رہتی ہے جو اپنی خوبصورتی سے جگمگا رہے ہوتے ہیں۔ لیکن وہیں چند شادیاں ایسی بھی ہوئی ہیں جس میں دلہا اور دلہن کے لباس کچھ الگ یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ عجیب قسم کے نظر آئے۔

ہم دلہنوں کے ایسے عجیب طرز کے لباس آپ کو دکھانے جا رہے ہیں جن کی مثال واقعی نہیں ملتی۔ انہوں نے اسطرح کے شادی کے لباس پہن کر اپنے دن کا خاص بنایا۔

1- خاتون آدھی دلہن اور آدھا دلہے کا لباس

ویسے تو یہ ایک خاتون ہیں لیکن ان کا لباس دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے دولہا اور دلہا ایک ہی ہیں یا ہوسکتا ہے کہ یہ ایک فوٹو شوٹ ہو۔ بہرآل شادی کا یہ لباس بہت زیادہ ہی عجیب نوعیت کا ہے۔

2- کارٹون کردار کے لباس میں دلہا اور دلہن

یہ شادی کافی حیرت زدہ کر دینے والی ہے کیونکہ اس جوڑے نے مشہور کارٹون کے کردار کے لباس کو اپنی شادی کے دن زیب تن کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ تاہم ، یہ اب بھی اچھا ہے کیونکہ وہ ہر چیز کے ساتھ لطف اندوز ہوئے ہوں گے۔

3- کیک سے بنے لباس میں ملبوس دلہن

اس دلہن کا لباس کیک سے تیار کیا گیا ہے کیونکہ وہ جانتی تھی کہ شادی کے دن سب اپنے آپ میں اتنے مشغول ہوجاتے ہیں کہ کوئی دلہن کی طرف نہیں دیکھتا یہی وجہ ہے کہ مذکورہ دلہن نے اپنی شادی کے دن کو یادگار منانے کے لیے یہ راستہ اختیار کیا۔

4- روشن لباس

اس شادی کے لباس کو سب سے انوکھا کہا جا سکتا ہے۔جب آپ لائٹس بند کر دیتے ہیں تو یہ خاص جوڑا نہایت خوبصورت اور جگمگاتا ہوا نظر آتا ہے۔

5- مور کے پنکھ سے تیار کردہ دلہن کا لباس

یہاں ایک اور دلہن کا جوڑا سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بناجس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک لڑکی مور کے پنکھ سے تیار کردہ لباس میں موجود ہے جسے دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔

Shadi Ne Munfarid Libas

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadi Ne Munfarid Libas and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Ne Munfarid Libas to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3425 Views   |   20 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آدھا دولہا اور آدھی دلہن، شادی کے منفرد لباس ۔۔ وہ 5 دلہنیں جنہوں نے عجیب وغریب لباس پہن کر اپنی شادی کو یادگار بنایا

آدھا دولہا اور آدھی دلہن، شادی کے منفرد لباس ۔۔ وہ 5 دلہنیں جنہوں نے عجیب وغریب لباس پہن کر اپنی شادی کو یادگار بنایا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آدھا دولہا اور آدھی دلہن، شادی کے منفرد لباس ۔۔ وہ 5 دلہنیں جنہوں نے عجیب وغریب لباس پہن کر اپنی شادی کو یادگار بنایا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔