نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو قسمت مہربان ہوئی ۔۔ ان 3 پاکستانیوں کے ساتھ نماز عشاء کے بعد کیا ہوا جس نے انہیں بڑی خوشی دی؟

قسمت کا کوئی شریک نہیں ہوتا اور جب قسمت مہربان ہوتی ہے تو غریب بھی بادشاہ بن سکتا ہے۔ اسی طرح ان 3 پاکستانیوں پر بھی قسمت مہربان ہو گئی اور جو کام انہیں لگتا تھا کبھی نہیں ہوگا وہ پلک جھپکتے ہی ہو گیا، تو آئیے جانتے ہیں ان 3 لوگوں کی کہانی۔

ہوا کچھ یوں کہ یہ 3 لوگ مسجد میں نماز عشاء پڑھنے کیلئے آئے جس کے بعد یہاں مسجد میں قرعہ اندزی تھی تو وہاں علی حسن بھی موجود تھے انہوں نے نماز پڑھی اور پھر سوچا کہ سب خواہش کا اظہار کر رہے ہیں عمرے پر جانے کی تو کیوں نہ میں بھی اپنی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروا کر اس قرعہ اندازی کا حصہ بن جاؤں۔

تو میں نے یوں ہی کیا گھر گیا اور شناختی کارڈ کی کاپی یہاں مسجد میں جمع کروا دی تو سب سے پہلے میرا ہی نام نکلا جس پر میں اپنے اللہ کا لاکھ لاکھ شکرگزار ہوں اور یہی کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سب اللہ پاک کے کرم اور والدین کی دعاؤں سے ممکن ہوا ہے ۔ یہی نہیں اب زندگی میں پہلی مرتبہ اللہ کا گھر دیکھوں گا سوچ سوچ کر ہی خوش ہو رہا ہوں۔

مزید یہ کہ ان تینوں اشخاص میں دوسرے خوش نصیب ہیں محمد یوسف صاحب جو کہتے ہیں کہ میں تو پہلے بھی 2015 میں عمرے پر گیا ہوں لیکن جو ایک مرتبہ وہاں سے ہو کر آ جائے تو اس کا وہاں جانے کا ہی ہمیشہ دل کرتا رہتا ہے۔ اب ایک دم ہزاروں لوگوں میں سے میرا نام نکلا تب سے ہی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہا ہوں۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو تیسرے شخص کے بارے میں بھی بتاتے چلیں کہ جس تیسرے شخص کا عمرے پر جانے کیلئے ٹکٹ نکلنا ہے وہ کہتے ہیں کہ کہیں بھی میں نعت سنتا تو رونے لگ جاتا اور سوچتا کہ میرے اللہ کبھی میرے جیسا غریب بھی تیرا گھر دیکھ پائے گا۔ اور آج اللہ نے مجھے اپنے گھر بلا لیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعی اللہ پاک بہت بڑا ہے جو چاہے کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تینوں نیک بندے ہیں اور انہیں اللہ پاک نے اس رمضان میں 27 ویں شب تراویح کی نماز کے بعد یہ انعام عطا کیا۔

3 Pakistaniyon Per Qismat Mehrban

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 3 Pakistaniyon Per Qismat Mehrban and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 3 Pakistaniyon Per Qismat Mehrban to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   10061 Views   |   10 Oct 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو قسمت مہربان ہوئی ۔۔ ان 3 پاکستانیوں کے ساتھ نماز عشاء کے بعد کیا ہوا جس نے انہیں بڑی خوشی دی؟

نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو قسمت مہربان ہوئی ۔۔ ان 3 پاکستانیوں کے ساتھ نماز عشاء کے بعد کیا ہوا جس نے انہیں بڑی خوشی دی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو قسمت مہربان ہوئی ۔۔ ان 3 پاکستانیوں کے ساتھ نماز عشاء کے بعد کیا ہوا جس نے انہیں بڑی خوشی دی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔