یہ بچی پیدا ہونے سے لے کر اب تک مسکرا کیوں رہی ہے؟ ننھی بچی کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپا ایسا راز ہے جس نے اسے راتوں رات مشہور کر دیا

جب کوئی بچہ دنیا میں آتا ہے تو اس کے ماں باپ اور قریبی رشتے دار اس کو مسکراتا دیکھنے کے لئے ہزار جتن کرتے ہیں۔ اکثر بچے نیند میں مسکرا دیتے ہیں تو ماں باپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا۔ لیکن جنوبی آسٹریلیا میں 21 سالہ کرسٹیا اور ان کے شوہر بلیز موچا کے ہاں ایسی بچی پیدا ہوئی ہے جو پیدائشی طور پر مسکرا رہی ہے اور ابھی تک مسکرا رہی ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ آئیے جانتے ہیں

عائلہ ایک مرض میں مبتلا ہے

اس بچی کا نام عائلہ سمر موچا رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق عائلہ ایک ایسے مرض میں مبتلا ہے جس میں ہونٹوں کے دونوں کنارے پوری طرح بن نہیں پاتے۔ یہ ایک کم پائی جانے والی بیماری ہے جو دوران حمل ہی بچوں کے چہرے کو پوری طرح بننے نہیں دیتی۔ ماہرین کے مطابق اب تک اس طرح کے صرف 14 کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عائلہ کی پیدائش کے بعد ان کی والدہ کرسٹینا کچھ دکھ اور پریشانی کا شکار ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر بچی راتوں رات مشہور ہوگئی

البتہ جب انھوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر ٹک ٹاک پر شئیر کیں تو وہ فوراً ہی وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ننھی عائلہ کو “مسراتی ہوئی بچی“ کا نام دے ڈالا۔ عائلہ کے راتوں رات اسٹار بن جانے پر ان کے والدین کافی خوش ہیں لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس یاری کی وجہ سے مستقبل میں عائلہ کو کھانا کھانے اور دودھ پینے میں مشکلات ہوسکتی ہیں جن سے نمٹنے کے لئے شاید کاسمیٹک سرجری کا سہارا لینا پڑے۔

Muskurahat Wali Bachi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Muskurahat Wali Bachi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Muskurahat Wali Bachi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Kush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3464 Views   |   26 Aug 2022
About the Author:

Kush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Kush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یہ بچی پیدا ہونے سے لے کر اب تک مسکرا کیوں رہی ہے؟ ننھی بچی کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپا ایسا راز ہے جس نے اسے راتوں رات مشہور کر دیا

یہ بچی پیدا ہونے سے لے کر اب تک مسکرا کیوں رہی ہے؟ ننھی بچی کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپا ایسا راز ہے جس نے اسے راتوں رات مشہور کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ بچی پیدا ہونے سے لے کر اب تک مسکرا کیوں رہی ہے؟ ننھی بچی کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپا ایسا راز ہے جس نے اسے راتوں رات مشہور کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔