گھر میں ہری مرچوں کو کیسے اگائیں؟ جانیں کیلے کے بیکار چھلکے ہری مرچ کے پودے کو بڑھانے میں مدد کیوں دیتے ہیں؟

ہری مرچ ہر کھانے کا بنیادی جز ہے اس کے بغیر کھانا پکنا ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ اکثریت ہری مرچوں کا استعمال لال مرچ سے زیادہ کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہری مرچ کی اہمیت کسی طور کم نہیں کی جاسکتی۔ لیکن آج کل یہ اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ ان کو خریدنا ایک عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔ گذشتہ دنوں 100 روپے پاؤ ہری مرچ بازاروں میں مل رہی تھی جوکہ اس وقت 120 روپے تک فروخت کی جاری ہے۔ اتنی مہنگائی کے دور میں آپ بھی اس کو گھر پر اگانے کا آسان طریقہ سیکھ لیں تاکہ آپ کو جب ہری مرچ کھانے کا دل چاہے گھر میں لگے پودے سے حاصل کرلیں۔

ہری مرچ کیسے اگائیں؟

٭ ہری مرچ کے بیج بڑی اور آرگینک نرسیوں میں بآسانی دستیاب ہیں۔ ایک بڑے گملے میں کھاد اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس میں ہری مرچوں کے بیج ڈال کر کھاد اور مٹی کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ جوں ہی آپ ہری مرچوں کے بیج گملے میں ڈالیں اور اس کو 3 دن تک کسی ایسیجگہ پر رکھیں جہاں سایہ ہو یعنی سورج کی روشنی نہ پڑے۔ اس کے بعد آپ گملے کو اس جگہ رکھیں جہاں صبح کی دھوپ بھی ملے اور رات کی چھاؤں بھی۔

کھاد گھر پر کیسے بنائیں؟

گملوں کو جلد بڑھانے کے لئے اس میں کھاد ڈالی جاتی ہے جس کو گھر پر بنانے کے لئے آپ کو چاہیے:

اجزاء:

1 کلو دیسی گُڑ،
4 جگ پانی،
1 بڑے پیالے کے برابر گائے کا گوبر۔

طریقہ:

٭ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے 3 دن کیلئے رکھ دیں لیکن روزانہ اس کو چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ یہ ایک قسم کی آرگینک یوریا کھاد بن کر تیار ہے اس کو اپنے گملوں میں ڈالیں یہ پودوں کو جلدی بڑھانے اور بہتر خوراک فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

کیلے کے بیکار چھلکے پودا کیسے بڑھائیں؟

٭ کیلے کے بیکار چھلکوں کو پھینکنے سے بہتر ہے ان کو قینچی کی مدد سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھیں اور ایک شیشے کی بوتل میں ڈال کر اس کو پانی سے بھر کر 3 دن کیلئے کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سورج کی روشنی بھی ملے اور سایہ بھی میسر ہو۔
٭ اب 3 دن کے بعد اس پانی کو چھان کر الگ کرلیں اور کیلوں کے ٹکڑوں کو الگ کرلیں۔ یہ ٹکڑے بالکل کالے ہوگئے ہوں گے۔
٭ اب ان کالے ٹکڑوں کو گملوں میں دبا دیں اور چھنا ہوا پانی پودے پر سپرے کردیں۔
یہ بھی ایک آرگینک فرٹیلائزر کا کام کرے گا جس سے پودا جلدی بڑا ہوگا۔

پودے بڑھانے میں مدد کیسے؟

کیلے میں حد سے زیادہ آئرن کی مقدار پائی جاتی ہے لیکن جب کئی دنوں تک اس کے چھلکوں کو یوں پانی میں بند کر دیا جاتا ہے تو اس می فارمنگ فیومز کا اخراج ہوتا ہے جو ویسے تو کسی بھی قسم کے پودے کی نشوونما اور بڑھوتری کیلئے ضروری ہیں، مگر یہ ہری مرچ کے پودے کو زیادہ تیزی سے بڑھاتے ہیں۔

Hari Mirch Ghar Mein Kese Ugain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hari Mirch Ghar Mein Kese Ugain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hari Mirch Ghar Mein Kese Ugain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   23499 Views   |   08 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

گھر میں ہری مرچوں کو کیسے اگائیں؟ جانیں کیلے کے بیکار چھلکے ہری مرچ کے پودے کو بڑھانے میں مدد کیوں دیتے ہیں؟

گھر میں ہری مرچوں کو کیسے اگائیں؟ جانیں کیلے کے بیکار چھلکے ہری مرچ کے پودے کو بڑھانے میں مدد کیوں دیتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر میں ہری مرچوں کو کیسے اگائیں؟ جانیں کیلے کے بیکار چھلکے ہری مرچ کے پودے کو بڑھانے میں مدد کیوں دیتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔