سینے میں جلن اور معدے کی تیزابیت اکثر لوگوں کو ہو جاتی ہے اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جن کو کچھ نہ کھانے پر بھی یہ تکلیف ہو جاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ معدہ میں پہلے سے موجود اجزاء اندر ہی اندر گیس پیدا کرتی ہیں جو کہ کچھ وقت بعد جلن اور تیزابیت کی شکل اختیار کرلیتی ہیں اور انسان کو کمزوری بھی محسوس ہوتی ہے ساتھ ہی کھٹی ڈکاریں بھی آتی ہیں۔
غذائی نالی کے نچلے حصے میں ہونے والی تکلیف کی وجہ سے یہ شکایت ہوتی ہے کیونکہ غذائی نالی کا نچلا حصہ معدے سے جڑا ہوتا ہے اور مسلز بند نہ ہونے کی وجہ سے معدے میں موجود تیزاب اور کھانا اوپر غذائی نالی میں آجاتے ہیں جس سے سینے میں تیزابیت کی شکایت ہوتی ہے اور منہ کا ذائقہ خراب محسوس ہوتا ہے۔
ایسے میں اگر آپ چاہتے ہیں کہ فوری ریلیف حاصل کرسکیں تو کے-فوڈ کی یہ ٹپ ضرور یاد رکھیئے اور معدے کی جلن کو فوری ختم کرنے میں اپنی مدد کریں۔
ٹپ:
٭ ایک گلاس پانی کو ابالیں اور اس میں آدھا چمچ ہلدی کو پکائیں۔
٭ جب جوش آنے لگے تو اس میں ایک چمچ اجوائن ڈال کر 2 سیکنڈ کے لئے پکائیں۔
٭ اب اس کو کسی گلاس میں نکالیں اور اس میں ایک چمچ لیموں یا ادرک کا رس شامل کرلیں۔ لیجیئے معدے میں جلن اور تیزابیت کا حل تیار ہے۔
پینے کا طریقہ:
٭ جلن اور تیزابیت ہونے کی صورت میں اس نیم گرم پانی کو پی لیں۔
٭ اگر روزانہ آپ کو یہ تکلیف ہوتی ہے تو روزانہ اس کو کسی بھی کھانے سے قبل استعمال کرلیں۔
فائدہ کیوں؟
اس ٹپ میں موجود ہلدی اور اجوائن میں اینٹی بائیوٹکس، اینٹی فنگل اور کاربوہائیڈریٹس ، فیٹ ، پروٹین ، فائبر، موئسچر ، منرلز ، کیلشیم ، فاسفورس، آئرن ، کوبالٹ ، کوپر ، آئیوڈین ، میگنیشیم ، تھائیمائین اور ریبو فلاون پائے جاتے ہیں جو کہ معدے کو مضبوط اور آپ کے جسم کو طاقت ور بناتے ہیں۔