ٹھنڈ لگنے سے سینے کا انفیکشن کیوں ہوتا ہے اور اس کے کیا نقصانات ہیں؟ گھر میں اس کا علاج اور حفاظتی تدابیر کے حوالے ضروری باتیں جان لیں

سردیاں آنے سے قبل ہی موسم کی تبدیلی کے باعث لوگوں میں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار شروع ہوجاتا ہے۔ وہیں کورونا وائرس بھی اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے جس سے یہ انفیکشن مزید خطرات بڑھا رہا ہے۔
یہ موسم سینے کے انفیکشن کا شکار افراد کے لئے سخت ترین ہوتا ہے، اسی حوالے سے آج بتائیں گے۔

برطانیہ میں واقع نیشنل ہیلتھ سروس کی جانب سے جاڑے کے موسم میں لاحق ہوجانے والے سینے کے انفیکشن کے بارے میں حفاظتی گائیڈ جاری کی گئی ہے جس میں اس کی علامات، علاج اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

نزلے اور زکام کے بعد سینے کا انفیکشن نہایت عام چیز سمجھا جاتا ہے، اگرچہ یہ زیادہ تر معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں اور وقت آنے پر اپنے آپ ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن بعض اوقات تشویشناک یہاں تک کہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

* سینے کے انفیکشن کی علامات

سینے کے انفیکشن کی بنیادی علامات درج ذیل ہیں۔
مستقل کھانس، کھانسی کے ساتھ زرد یا سبز بلغم کا آنا یا کھانسی کے ساتھ خون آنا، سانس کا پھولنا یا تیز اور پھولی ہوئی سانس آنا، سانس میں خرخراہٹ ، بخار، دل کی تیز دھڑکن، سینے میں درد یا تناؤ۔
چیسٹ انفیکشن کی مزید علامات۔
بے جا تھکاوٹ، سر درد، پسینہ آنا، بھوک کا نہ لگنا یا جوڑوں اور جسم کے مختلف حصوں میں درد رہنا۔

* سینے کے انفیکشن کا گھریلو علاج

چیسٹ انفیکشن کے شکار افراد کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اس مرض کا مؤثر علاج بھی موجود ہے۔
سینے کے کئی انفیکشن خطرناک نہیں ہوتے اور کچھ دنوں یا ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں، مریض کو عموماً ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی بشرطیکہ علامات تشویشناک نہ ہوں۔
گھر پر رہتے ہوئے مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔
1- سینے کے انفیکشن میں مبتلا افراد کو زیادہ سے زیادہ آرام کرنا چاہئیے۔
2- جسم میں پانی کا ضیاع روکنے کے لیے سیال مادے کی زیادہ مقدار استعمال کریں تاکہ پھیپھڑوں میں موجود بلغم پتلا ہو کر آسانی کے ساتھ کھانسی کے ذریعے باہر نکل سکے۔
3- سونے سے قبل آسانی سے سانس بحال کرنے کے لئے اضافی تکیوں کے ذریعے سر اونچا رکھیں جس سے آپ کو کچھ حد تک آرام مل سکے گا۔
4- سگریٹ نوشی مکمل طور پر ترک کریں۔
5- کھانسی کی دوائی سے اجتناب کریں کیونکہ اس کی افادیت کا معمولی سا ثبوت یہ ملا ہے کہ کھانسی تیزی کے ساتھ پھیپھڑوں کے بلغم سے چھٹکارہ حاصل کر کے انفیکشن صاف کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
6- متوازن غذاؤں کا استعمال کریں۔
7- گرم پانی کا استعمال کریں۔

Seeny Ke Infection Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Seeny Ke Infection Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Seeny Ke Infection Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2109 Views   |   30 Jan 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ٹھنڈ لگنے سے سینے کا انفیکشن کیوں ہوتا ہے اور اس کے کیا نقصانات ہیں؟ گھر میں اس کا علاج اور حفاظتی تدابیر کے حوالے ضروری باتیں جان لیں

ٹھنڈ لگنے سے سینے کا انفیکشن کیوں ہوتا ہے اور اس کے کیا نقصانات ہیں؟ گھر میں اس کا علاج اور حفاظتی تدابیر کے حوالے ضروری باتیں جان لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹھنڈ لگنے سے سینے کا انفیکشن کیوں ہوتا ہے اور اس کے کیا نقصانات ہیں؟ گھر میں اس کا علاج اور حفاظتی تدابیر کے حوالے ضروری باتیں جان لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔