دھوپ سے خراب رنگ ہو یا چہرے پر داغ دھبے۔۔ اب گندم کے آٹے سے کریں رنگ گورا، وہ بھی آسان طریقے سے

گرمیوں میں جو سب سے زیادہ چہرے کو نقصان پہنچاتی ہے وہ ہے سورج کی شعاعیں، اس سے تیزی سے رنگ خراب ہونے کے علاوہ جلد بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اسی لیئے آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں کچھ آسان سے فیس ماسک، جو آپ باآسانی گھر میں بنا سکتی ہیں۔

بنیادی طور پر ان فیس ماسک میں جو چیز استعمال ہوگی وہ ہے گندم کا آٹا۔ تو آئیے بتاتے ہیں آپ کو قدرتی طور پر آٹے سے رنگ صاف کرنے کی کچھ ٹپس۔

بیوٹی ٹپ نمبر 1:

ایک پیالے میں 4 چمچ گندم کا آٹا لیں اور اس میں کچھ قطرے عرقِ گلاب، کچے دودھ اور شہد کے شامل کر کے ماسک بنالیں، اب اسے 10 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر منہ دھو لیں۔

بیوٹی ٹپ نمبر 2:

ایک پیالے میں 3 چمچ گندم کا آٹا لیں اور اس میں ٹماٹر کا گودا ڈال کر پیسٹ بنا لیں، اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ بعد منہ دھو لیں، اس سے ٹیننگ دور ہوجائے گی۔

بیوٹی ٹپ نمبر 3:

ایک پیالے میں 1 چمچ گندم کا آٹا، 1 چمچ دہی اور 1 چمچ شہد ڈال کر اچھے سے مکس کریں، پھر اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ بعد منہ دھو لیں۔ اس سے آپ کا چہرہ قدرتی طور پر صاف و شفاف ہوجائے گا۔

بیوٹی ٹپ نمبر 4:

ایک پیالے میں 1 چمچ گندم کا آٹا لیں اور اس میں لیموں کا رس شامل کر کے ماسک بنا لیں، پھر اس کو چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ بعد منہ دھو لیں۔ یہ چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد کرے گا۔

Rang Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Rang Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rang Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5137 Views   |   06 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دھوپ سے خراب رنگ ہو یا چہرے پر داغ دھبے۔۔ اب گندم کے آٹے سے کریں رنگ گورا، وہ بھی آسان طریقے سے

دھوپ سے خراب رنگ ہو یا چہرے پر داغ دھبے۔۔ اب گندم کے آٹے سے کریں رنگ گورا، وہ بھی آسان طریقے سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دھوپ سے خراب رنگ ہو یا چہرے پر داغ دھبے۔۔ اب گندم کے آٹے سے کریں رنگ گورا، وہ بھی آسان طریقے سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔