سر پر مالش کے ایسے جادوئی طریقے جو چہرے کی جھریوں کا خاتمہ کردیں

عام طور پر عمر کے ساتھ انسان کے چہرے پر جھریاں اس کی عمر کی نشانی کے طور پر نمودار ہو جاتی ہیں جو کہ ہر انسان کے لیے لمحہ فکریہ ہوتی ہیں جو کہ خوبصورت اور نوجوان نظر آنا چاہتا ہے- اس لیے ان جھریوں کے خاتمے کے لیے کریموں کا استعمال ، بیوٹی پارلر والوں سے ٹریٹمنٹ اور بعض حساس لوگ جلد کے ماہر ڈاکٹروں تک کے پاس چلے جاتے ہیں۔ مگر ان جھریوں کے بنیادی سبب کے بارے میں جاننے کی کوشش نہیں کی جاتی ہے ۔ یہ جھریاں درحقیقت اس دباؤ کے سبب ہوتی ہیں جن کا سامنا ہم اپنے روزمرہ کے معمولات میں کرتے ہیں اور ہر وقت کے اسٹریس اور ڈپریشن کے سبب یہ جھریاں ہمارے چہرے کا مستقل حصہ جن جاتی ہیں جن کو اپنے دماغ کو ریلیکس کر کے دور کیا جا سکتا ہے یہ طریقہ نہ صرف سستا ہے بلکہ آزمایا ہوا بھی ہے-

1: سر کے دونوں جانب مساج کریں

اس طرح مساج کرنے کے لیے دونوں کانوں کے اوپر والی جانب سے بالوں کو اوپر کی جانب کریں اور انگلیوں سے کلاک کی سوئيوں کی طرح حرکت دیتے ہوئے ہلکے ہاتھوں سے پورے سر میں گھمائيں اس سے ایک جانب تو دوران خون بہتر ہو گا دوسرا سر کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن مستحکم ہو گی جس سے چہرے کو مکمل خون ملے گا اور جھریوں میں کمی آئے گی ۔یہ عمل روزانہ سونے سے قبل تیس سے چالیس سیکنڈ کریں-

2: کانوں کے پیچھے کی جانب مساج

دونوں کانوں کے پیچھے کی طرف سے بالوں کو پکڑیں اور سر کے نچلے حصے کی جانب انگلیوں سے دباؤ بڑھائيں اور اس کے بعد انگلیوں کو گھڑی کی سوئیوں کی مانند گھماتے ہوئے کھوپڑی تک لے کر آئيں اور گردن کو سر کے نچلے حصے کی طرف سے دبائيں- یہ عمل ہر روز دن کے کسی بھی حصے میں تیس سے چالیس منٹ تک کریں-

3: ماتھے اور سر کے پچھلے حصے کا مساج

ہاتھوں سے ماتھے کی جانب والے بالوں کی جڑوں کو اور سر کے پچھلے جانب کے کے بالوں کو اوپر کی جانب اٹھاتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے سر کا انگلیوں سے مساج کرتے جائيں اور سر کو دبائيں اس سے دوران خون بہتر ہو گا-

4: ماتھے سے سر کے اوپری جانب مساج

دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ماتھے پر بالوں کی جڑوں کی طرف رکھیں اور دھیرے دھیرے ہاتھوں کو اوپر کی جانب لے کر جائيں اور دھیرے دھیرے ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے جائيں اور جن حصوں میں درد ہو ان حصوں پر تھوڑا زیادہ دباؤ بھیی ڈال دیں-

5: سر کے پچھلی جانب کا مساج

اپنے ہاتھ کی دونوں انگلیاں سر کے پچھلی جانب رکھیں اور اس کو نیچے کی طرف دبائيں اور دائرے میں حرکت دیتے ہوئے مساج کریں- اس مساج کے دوران ان حصوں کی طرف خصوصی توجہ دیں جن حصوں میں درد یا دباؤ محسوس کر رہے ہوں-

6: اعصابی جڑوں کا مساج

سر کی پچھلی طرف کی دونوں ہڈیوں کو ہاتھ کی مٹھی بنا کر دبائيں اور مساج کریں یہ مساج سو کر اٹھنے کے فوری بعد کریں اس سے ایک جانب تو بند ناک کھل جائے گی دوسرا سانس لینے میں ہونے والی دشواری سے بھی افاقہ ہوگا-

Sar Per Malish Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sar Per Malish Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sar Per Malish Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4737 Views   |   12 Jan 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سر پر مالش کے ایسے جادوئی طریقے جو چہرے کی جھریوں کا خاتمہ کردیں

سر پر مالش کے ایسے جادوئی طریقے جو چہرے کی جھریوں کا خاتمہ کردیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر پر مالش کے ایسے جادوئی طریقے جو چہرے کی جھریوں کا خاتمہ کردیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔