عمران ہاشمی پاکستان آئیں گے تو کیا کریں گی؟ حمائمہ ملک نے دلچسپ پلان بتا دیا

نامور اداکارہ، حمائمہ ملک، نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر اپنی دلچسپ منصوبہ بندی کا انکشاف کر دیا ہے!

حال ہی میں، حمائمہ ملک نے اپنے بھائی، فیروز خان، کے ساتھ بھارتی صحافی فریدون شہریار کو ایک آن لائن انٹرویو دیا، جس کے دلچسپ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر چھا گئے ہیں

انٹرویو کے دوران، حمائمہ ملک نے سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، مگر جب صحافی نے سوال کیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آئیں تو آپ کیا کریں گی؟ تو اداکارہ نے دلچسپ جواب دیا۔

صحافی نے فرضی آپشنز پیش کیے کہ شاید وہ عمران ہاشمی کو ایئر پورٹ سے برقعہ پہنا کر لائیں گی یا پھر تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا کہیں گی۔ مگر حمائمہ ملک نے اس پر قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ان کا پلان تو کچھ اور ہے۔ وہ تمام لڑکیوں کو خبر دے دیں گی کہ عمران ہاشمی آ رہے ہیں، تاکہ وہ ایئر پورٹ پر پہنچ جائیں

اداکارہ نے مزید بتایا کہ برقعہ پہنا کر ایئر پورٹ لانے کا آپشن قابل غور ہو سکتا ہے، مگر عمران ہاشمی کو اپنے اسٹار ڈم سے محبت ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کے گرد جمع ہوں۔

حمائمہ ملک نے یہ بھی کہا کہ اگر کبھی عمران ہاشمی ان کے ساتھ پوڈکاسٹ میں آئیں، تو وہ ان سے پوچھیں گی کہ وہ اتنے انفرادیت پسند کیوں ہیں؟

واضح رہے کہ حمائمہ ملک اور عمران ہاشمی نے 2014 کی فلم ’راجہ نٹور لال‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، اور ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

Humaima Malik Reveals Plan To Welcome Emran Hashmi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Humaima Malik Reveals Plan To Welcome Emran Hashmi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Humaima Malik Reveals Plan To Welcome Emran Hashmi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   437 Views   |   09 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

عمران ہاشمی پاکستان آئیں گے تو کیا کریں گی؟ حمائمہ ملک نے دلچسپ پلان بتا دیا

عمران ہاشمی پاکستان آئیں گے تو کیا کریں گی؟ حمائمہ ملک نے دلچسپ پلان بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عمران ہاشمی پاکستان آئیں گے تو کیا کریں گی؟ حمائمہ ملک نے دلچسپ پلان بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔