کھانے کے علاوہ پیاز کے چند حیرت انگیز استعمالات

پیازکے کھانے کے علاوہ استعمالات
پیاز قدرت کی وہ نعمت ہے کہ جسے شائد ہم وہ اہمیت نہیں دیتے جو اصل میں اس کو ملنی چاہیے ۔ متعدد سائنسی تحقیقات کے مطابق یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے اور ذیابیطس اور کینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے ۔ پیاز نہ صرف صحت کے فوائد سے مالامال ہے بلکہ اس کے کئی دیگر شاندار استعمال بھی ہیں ۔

مثال کے طورپر اگر آپ مچھروں سے بچنے کا آسان ترین نسخہ چاہتے ہیں تو پیاز کو کاٹ کر جسم پر مل لیجئے ۔
اگر جسم پر کوئی کیڑا مکوڑا کاٹ لے تو اس پر پیاز رگڑنے سے درد سے نجات ملتی ہے ۔
گلے کی خرابی سے نجات کے لئے پیاز کو پانی میں اُبال لیجئے اور اس پانی کو چائے کی طرح پیجئے ۔
اگر جلد جھلس جائے تو اس پر بھی پیاز لگانے سے راحت محسوس ہوتی ہے ۔
اگر جلدمیں کوئی کانٹا وغیرہ چبھ جائے جو کہ جلد کے اندر پیوست ہو تو اسے نکانے کے لئے اس کے اوپر تقریباً ایک گھنٹے کے لئے پیاز باندھ کر رکھیں ۔
دھاتی اشیاء کو چمکانے کے لئے پیاز کو باریک پیس کر پانی میں ملا کر سطح پر رگڑیں ، دھاتی اشیاء چمک اُٹھیں گی ۔
اگر کسی چیز پر کئے گئے پینٹ کی بوختم نہ ہورہی ہو تو اس پر بھی یہی آمیزہ رگڑیں تو بوختم ہوجائے گی ۔
اگر کسی کھانے میں سے جلنے کا ذائقہ آرہا ہے تو اس میں پیاز کو دو حصوں میں کاٹ کر رکھ کر تھوڑی دیر پکائیں ، یہ جلے ہوئے ذائقے کو جذب کرلے گا۔

Onion is one of the most common vegetables. It is widely used in cooking, in fact in all kinds of meals. However, let me tell you that there are many other uses of onion, which are not known by many people. For some purposes, it has miraculous effects. Some of interesting benefits of onion are safety from mosquitoes, pain relief from bug bites, sore throat and skin burn pain relief. It also helps remove thorn from skin.

In short, onion can used for skin, for hair growth, for insect bite, for pain relief in different conditions and so on. Know more in detail in this article.

Tags : Piyaz Ke Faide in Urdu Pyaz for Hair

By Aqib Shehzad    |    In Tips and Totkay   |    1 Comments    |    20042 Views    |    28 Jan 2020

Comments/Ask Question

useful tips for onions. nice!

Dec 14, 2015 Shahid Ahmed

Read Blog about کھانے کے علاوہ پیاز کے چند حیرت انگیز استعمالات and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کھانے کے علاوہ پیاز کے چند حیرت انگیز استعمالات) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.