ماں اور بہن اللہ کے گھر ساتھ ساتھ ۔۔۔ بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ کے انتقال پر غم کا اظہار کیسے کیا؟

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری جو ابھی اپنی بہن کا غم بھی نہیں بھلا پائی تھیں اب ان کی والدہ بھی اس دنیا سے کوچ کر گئی ہیں-

بشریٰ انصاری کی والدہ ایک طویل عرصے سے علیل تھیں اور آج اس دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں-

بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ “ میری محبت کرنے والی والدہ اور میری پیاری بہن سنبل شاہد ﷲ تعالیٰ کے گھر ساتھ ساتھ ہوگئیں- برائے مہربائی

دونوں کے لیے دعا کیجے- اے ﷲ پیار سے رکھنا میری پیاری امی اور بہن کو“-

اس پوسٹ کے ساتھ بشریٰ نے اپنی والدہ اور بہن دونوں کی تصویر بھی شئیر کی جس میں دونوں ایک ساتھ بیٹھی اور دونوں ہی اب دنیا سے اب رخصت ہوچکی ہیں-

اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ساتھ ہی بشریٰ انصاری کی بہن اور والدہ دونوں کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی-

بشریٰ انصاری اپنی والدہ کے بہت قریب تھیں اور ان سے بہت پیار کرتی تھیں- کچھ عرصہ قبل جب سنبل شاہد کا انتقال ہوا تو اس خبر کو ان کی والدہ سے چھپایا گیا جس کی وجہ ان کی والدہ کی طبعیت کی خرابی تھی-

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ بہن اداکارہ سنبل شاہد کی وفات کو ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود انہوں نے والدہ کو یہ خبر نہیں ہونے دی کہ سنبل اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ اور ان کا کہنا تھا کہ میں ہی سنبل بن کر اپنی والدہ سے بات کرتی ہوں-

خیال رہے کہ اداکارہ سنبل شاہد عالمی وبا کورونا کا شکار ہو کر انتقال کرگئی تھیں۔

Bushra Ansari Ki Walda Inteqal Kar Gain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Ki Walda Inteqal Kar Gain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Ki Walda Inteqal Kar Gain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In News  |   0 Comments   |   2780 Views   |   28 Nov 2022
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

ماں اور بہن اللہ کے گھر ساتھ ساتھ ۔۔۔ بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ کے انتقال پر غم کا اظہار کیسے کیا؟

ماں اور بہن اللہ کے گھر ساتھ ساتھ ۔۔۔ بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ کے انتقال پر غم کا اظہار کیسے کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں اور بہن اللہ کے گھر ساتھ ساتھ ۔۔۔ بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ کے انتقال پر غم کا اظہار کیسے کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔