طلاق ہوگئی لیکن شوہر اور سسرال والوں کے خلاف کچھ بھی نہ کہا ۔۔ سجل علی با اخلاق اداکارہ، مداح آج بھی تعریفیں کرنے لگے

اداکارہ سجل کے مداح ان کو صرف اداکاری کی وجہ سے ہی پسند نہیں کرتے ہیں بلکہ خوبصورت اخلاق کی وجہ سے بھی پسند کرتے ہیں۔ سجل نے کبھی نہ تو آن سکرین کسی سے بدتہذیبی سے بات کی اور نہ ہی کبھی کسی کے لیے کوئی منفی پروپیگنڈہ کیا۔ صرف یہی نہیں سجل کے حامی اس وقت مزید بڑھ گئے جب ان کی احد کے ساتھ طلاق ہوئی لیکن سجل نے کسی کے بھی خلاف کوئی بری یا غلط بات نہیں کی اور نہ ہی کوئی الزام تراشی کی بلکہ خاموشی سے اپنے آپ میں مگن ہوگئیں اور کسی کو بھی برا نہ کہا۔ ان کی طلا ق کے بعد جب احد کی خالہ نے اپنی تصویر شیئر کی جن کو کینسر ہے تو سجل نے ان کو بھی دعائیں دیں۔ یہ ایک بلند و بالا خلاق کی بڑی نشانی ہے کہ کوئی اس حد سے صبر اور برداشت سے کام لے۔

سجل کی شادی ٹوٹنے پر افسوس سب کو ہوا کہ یوں الگ ہوگئے لیکن ان کی قسمت میں شاید یہی لکھا تھا مگر بعد میں سجل نے ایک مضبوط عورت کی طرح خود کو سنبھالا اور اپنی نجی زندگی میں مصروف ہوگئیں، اپنے ڈرامہ کیرئیر کو بڑھ چڑھ کر سنبھالا اور ایک کے بعد ایک بہترین پراجیکٹس کر رہی ہیں۔

سجل نے ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ: " میرے والد نے والدہ کو چھوڑ کر دوسری شادی کرلی جس سے والدہ کو بہت تکلیف ہوئی لیکن انہوں نے ہمیں اکیلے ہی سنبھالا اور بڑے ہونے کے ناطے میں نے اپنی ذامہ داریوں کو سمجھا اور گھر کو مکمل سپورٹ کیا لیکن ایک وقت آیا کہ جب میں کام کے سلسلے میں شہر سے دور گئی تو میری والدہ اس دنیا میں آخری سانسیں لے رہی تھیں۔ "

آج اتنے سالوں بعد بھی سجل کے لئے اپنی والدہ کے بارے میں بات کرنا بھی دشوار ہے کیونکہ وہ آخری وقت ان کے ساتھ نہ تھیں. والدہ کی وفات کے بعد انہوں نے اپنے والد کو معاف کر دیا اور اب ان کے ساتھ تعلق مضبوط ہے. سجل علی یقیناً ایک مضبوط انسان ہیں جنہوں نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا .

اب کیا کر رہی ہیں؟

سجل اب اپنے کیرئیر پر بھرپور غور کر رہی ہیں، ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر پراجیکٹس کر رہی ہیں اور اس وقت ملک سے باہر عالمی ایوارڈ تقریب میں حصہ لے رہی ہیں۔

Susral Walon Ke Khilaf Kuch Na Kaha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Susral Walon Ke Khilaf Kuch Na Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Susral Walon Ke Khilaf Kuch Na Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3755 Views   |   20 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

طلاق ہوگئی لیکن شوہر اور سسرال والوں کے خلاف کچھ بھی نہ کہا ۔۔ سجل علی با اخلاق اداکارہ، مداح آج بھی تعریفیں کرنے لگے

طلاق ہوگئی لیکن شوہر اور سسرال والوں کے خلاف کچھ بھی نہ کہا ۔۔ سجل علی با اخلاق اداکارہ، مداح آج بھی تعریفیں کرنے لگے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طلاق ہوگئی لیکن شوہر اور سسرال والوں کے خلاف کچھ بھی نہ کہا ۔۔ سجل علی با اخلاق اداکارہ، مداح آج بھی تعریفیں کرنے لگے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔