نکاح سے پہلے اسلام قبول کیا اور فاطمہ نام رکھا ۔۔ 83 سالہ غیر ملکی خاتون 28 سالہ پاکستانی سے شادی کے لیے آگئی، شرط کیا رکھ دی؟ جانیے

شادی کا لمحہ دلہے اور دلہن کے لیے ایک خاص دن ہوتا ہے، لیکن یہی خاص دن اس وقت مزید خاص ہو گیا جب دلہے راجہ کی دلہنیا بیرون ملک سے آئی۔

حافظ آباد کے 28 سالہ نوجوان نے 82 سالہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون باربرہ سے پسند کی شادی کر لی ہے۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون سوشل میڈیا پر حافظ ندیم سے دوستی کر بیٹھی تھیں۔ ندیم فیس بک پر باربرہ سے بات چیت کرتا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ خاتون ندیم کی خاطر پاکستان آ گئیں اور ندیم سے روایتی طور طریقے سے شادی کر لی۔

حافظ آباد کے ندیم کا اسپئیر پارٹس کا کاروبار ہے، ندیم اپنے کاروبار سے بے حد خوش ہیں۔ اس جوڑے کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دونوں کو انگریزی زبان نہیں آتی بلکہ دونوں گوگل پر پالش اور اردو زبان کو ٹرانسلیٹ کر کے بات کرتے ہیں۔ حافظ ندیم کی شادی پہلے سے طے شدہ تھی، جبکہ لڑکی ندیم کی رشتہ دار تھی لیکن شادی سے محض تین دن پہلے ندیم نے اس لڑکی سے شادی سے انکار کر دیا اور پولش خاتون سے شادی کا فیصلہ کیا۔

ندیم کہتے ہیں کہ مجھے میری اہلیہ کا چہرہ بہت خوبصورت لگتا ہے جبکہ بال اور نین نقش بھی قابل تعریف ہیں۔ ندیم کو اہلیہ کے گورے ہاتھ بھی پسند ہیں۔ جبکہ اہلیہ باربرہ نے نکاح کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا ہے۔

حافظ ندیم اہلیہ سے بے حد پیار کرتے ہیں، ان کی دعا ہے کہ فاطمہ کو میری عمر لگ جائے۔ حافظ ندیم اور فاطمہ اپنے رشتے سے بے حد خوش ہیں۔دوسری جانب حافظ ندیم سے متعلق یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ وہ ویزا لینے کے چکر میں پولش خاتون سے شادی کر رہے ہیں، مگر خود ان کے بیان نے اس بات کی نفی کی کہ وہ ویزا نہیں لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرا آٹو پارٹس کاروبار اچھا چل رہا ہے، اور میں خوش ہوں۔

فاطمہ نے حافظ آباد پہنچتے ہی سب سے پہلے 2 تکیہ، ایک کمبل اور ایک گدا لیا، شوہر حافظ ندیم تکیہ، کمبل اور گدا لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ فاطمہ نے کہا تھا کہ میرا وزن تھوڑا زیادہ ہے، اسی وجہ سے بیڈ مضبوط ہونا چاہیے۔ فاطمہ کو سانس کی تکلیف بھی ہے اور وہ زیادہ چل نہیں سکتی ہیں۔

28 Sala Pakistani Ki 82 Sala Khatoon Se Shadi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 28 Sala Pakistani Ki 82 Sala Khatoon Se Shadi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 28 Sala Pakistani Ki 82 Sala Khatoon Se Shadi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   1 Comments   |   38873 Views   |   17 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

ALLAH say Hidayat ki Dua hey. Hafiz saab ki Shadi tay thi Mangaiter bi Pasand ki ho gi hamummar bi ho gi Abb yeh Facebook per Chawal hi lagti hey.

  • zahid Farooq, Belgium

نکاح سے پہلے اسلام قبول کیا اور فاطمہ نام رکھا ۔۔ 83 سالہ غیر ملکی خاتون 28 سالہ پاکستانی سے شادی کے لیے آگئی، شرط کیا رکھ دی؟ جانیے

نکاح سے پہلے اسلام قبول کیا اور فاطمہ نام رکھا ۔۔ 83 سالہ غیر ملکی خاتون 28 سالہ پاکستانی سے شادی کے لیے آگئی، شرط کیا رکھ دی؟ جانیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نکاح سے پہلے اسلام قبول کیا اور فاطمہ نام رکھا ۔۔ 83 سالہ غیر ملکی خاتون 28 سالہ پاکستانی سے شادی کے لیے آگئی، شرط کیا رکھ دی؟ جانیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔