پہلے زمانے کی بڑی بوڑھیوں کے پان دان میں آپ نے اکثر چھوہارے دیکھے ہونگے جو وہ پان میں ڈال کر کھاتی تھیں اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ ان کے دانت بھی خراب نہیں ہوتے تھے۔ اسکے علاوہ شادی بیاہ کے موقع پر بھی چھوہارے کی تھیلیاں تقسیم کی جاتی تھیں۔
لیکن وقت کے ساتھ ساتھ نت نئی ٹافیاں جاکلیٹ آنے سے چھوہارے پیچھے رہ گئے، اور یہی ٹافیاں چاکلیٹ پھر دانت خراب ہونے اور کیڑا لگنے کا سبب بھی بنتی ہیں۔
کھجور کو خشک کر لیا جائے تو یہ چھوہارا بن جاتا ہے، اور چھوہارے کا مزاج گرم تر ہوتا ہے۔ یہ ایک میوہ ہے جو کہ قدرتی فوائد سے بھر پور ہے آپ اس سے بہت سارے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔
چھوہارے کے فائدے:
چھوہارے میں وٹامن اے، بی، سی، ای، کےاور وٹامن ای کے علاوہ فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم، کاپر اور فاسفورس ہوتا ہے۔
۔ چھوہارے کھانے سے دانتوں میں کیڑا نہیں لگتا
۔ چھوہارے ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں
۔ چھوہاروں کا استعمال سردیوں میں ضرور کریں کیونکہ یہ نزلہ و زکام سے محفوظ رکھتے ہیں
۔ اس میں فولاد موجود ایسے افراد کے لئے مفید ہوتا ہے جنہیں خون کی کمی ہو
۔ چھوہاروں میں کیلشیم بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہماری ہڈیوں، پٹھوں اور دانتوں کے لیے مفید ہے
۔ اس کے علاوہ چھوہارے جسمانی درد اور سوجن کو بھی کم کرتے ہیں
۔ اگر چھوہارے مسلسل کھاتے رہیں تو جوڑوں کے درد اور گٹھیا کے مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
۔ چھوہارے کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے کمر درد سے راحت ملتی ہے
۔ فالج کے مریضوں کیلیئے بھی چھوہارے دودھ کے ساتھ لینا فائدہ ہوتا ہے
۔ چھوہارے کھانے سے پھیپھڑوں کو طاقت ملتی ہے اور وہ صحت مند رہتے ہیں
چھوہارے کھانا گردوں کے لیے مفید ہے
۔ چھوہارا دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے ایسے افراد جن کا معدہ کمزور ہو نہ کھائیں