Sajid Hasan Shared Old Picture With Son
"میں، ساجد حسن، اپنے بیٹے ساحر حسن کی بغیر وارنٹ غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں! مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک ملزم کے بے بنیاد بیان پر میرے بیٹے کو پھنسایا گیا۔ جب پولیس کو ساحر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، تو اسے رہا کرنے کے بجائے زبردستی ایف آئی آر کاٹ دی گئی!"
پاکستانی شوبز کے نامور اداکار ساجد حسن نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار اپنے بیٹے ساحر حسن کے حوالے سے دھماکہ خیز بیان جاری کر دیا! والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو منشیات کیس میں زبردستی ملوث کر کے اصل مجرموں کو بچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
"میرے بیٹے سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی! پولیس نے بغیر کسی وارنٹ کے غیر قانونی طور پر ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، گرفتاری کے دوران ریکارڈنگ کا قانون بھی توڑ دیا گیا۔ قانون کے مطابق گرفتاری کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ لازم ہے، مگر پولیس نے ایسا کچھ نہیں کیا!"
اداکار کا کہنا ہے کہ "557 گرام چرس برآمد ہونے کا دعویٰ سراسر جھوٹا ہے! ہمارا خاندان ٹارگٹ ہو رہا ہے، تاکہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اصل قاتل کو بچایا جا سکے!"
ساجد حسن نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ "مجھے عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے، امید ہے کہ عدالت انصاف پر مبنی فیصلہ دے گی اور میرے بیٹے کو بے بنیاد الزامات سے بری کرے گی!" تاہم، انہوں نے میڈیا کی غیر ذمہ داری پر بھی سخت ردعمل دیا:
"میں میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ سے مایوس ہوں! بغیر تحقیق کے پھیلائی جانے والی افواہیں صرف میرے بیٹے ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کی ساکھ متاثر کر رہی ہیں۔ میڈیا سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحافتی اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑے اور سچائی کو سامنے لائے!"
ساجد حسن نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے ساحر حسن کی فیملی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا:
"اچھے دن واپس آئیں گے! میں تم سے پیار کرتا ہوں، میرے بیٹے، تمہیں بہت یاد کرتا ہوں اور مجھے افسوس ہے کہ تمہیں اس آزمائش سے گزرنا پڑ رہا ہے!"
اداکار نے بیٹے کو ہمت دلاتے ہوئے مزید لکھا: "مضبوط رہو، اس واقعے سے خود کو ٹوٹنے مت دینا! سب کو معاف کر دو، جیسے میں ہمیشہ کرتا ہوں، کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے!"
سوشل میڈیا پر یہ معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے! کچھ لوگ ساجد حسن کی حمایت کر رہے ہیں، تو کچھ کا کہنا ہے کہ اگر ساحر بے گناہ ہیں، تو تحقیقات سے سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sajid Hasan Shared Old Picture With Son and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sajid Hasan Shared Old Picture With Son to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.