آج کل شادی کے فریضے کو سب سے زیادہ مہنگا اور غریب والدین کی پہنچ سے دور کردیا گیا ہے۔ جب تک مہنگے ہال کے پیسے جمع نہیں ہوتے، گھر میں ضرورت کی ہر چیز دینے کی استطاعت نہیں ہوتی، سسرال والوں کے کپڑے یا لاکھ روپے حق مہر میں دینے کے لئے نہ ہوں والدین شادی کے نام سے صرف ڈرتے ہیں اور پریشان ہوتے ہیں کہ کیسے اتنی دولت جمع کریں چاہے وہ لڑکی کے ہوں یا لڑکے کے بس جہیز اور اخراجات سے خوف کھا جاتے ہیں۔
مگر اداکارہ یسریٰ رضوی کی شادی ان تمام ڈر و خوف سے بالاتر ہے۔ ان کی شادی پاکستانی معاشرے کے لیے ایک شاندار مثال ہے جس میں نہ جہیز کی فکر و پروہ اور نہ لاکھوں کے حق مہر کی، جس کی سب سے سادی شادی تھی اور آج تک کسی اداکارہ نے اس طرح شاید ہی کیا ہو۔
ان کی شادی کا سب سے زیادہ حسین حصہ ان کا حق مہر ہے جوکہ انہوں نے ام سلیم بنت ملحان جوکہ صحابی انس بن مالک کی والدہ تھیں ان کے حق مہر سے متاثر ہو کر رکھا تھا۔ اداکارہ نے اپنے حق مہر میں شوہر سے فجر کی مانگی اور ان کے شوہر نے اس پر سب کے سامنے رضامندی کا اظہار کیا وہیں دونوں نے سادگی سے نکاح کیا۔ ان کی شادی کی ایک اور سب سے زیادہ مثبت پیغام دینے والی بات یہ تھی کہ بیوی شوہر سے عمر میں بڑی تھی جبکہ آج کل تو لڑکی کی عمر لڑکے سے زیادہ ہو تو لوگ باتیں بنانا بند نہیں کرتے ۔
جس طرح یسریٰ نے شادی کی اور خود کو نہ صرف ایک اچھی بیوی، ایک اچھی اداکارہ ایک اچھی ماں اور معاشرے کا ایک بہترین فرد ثابت کیا ایسی مثالیں ہمیں اپنے اردگرد بہت کم ملتی ہیں۔ وہیں اگر ہم اپنی ذاتی زندگی پر توجہ دیں اور یہ غور کریں کہ لاکھوں روپیوں کی مہنگی شادیوں کی وجہ سے کتنے ہی غریب والدین پریشان ہیں، ہزاروں جوان لڑکیاں گھروں کو بیٹھی ہیں، حق مہر زیادہ رکھنے کی شرط کی وجہ سے کتنے ہی لڑکے پریشان ہیں، لڑکیوں کی عمریں نکلتی جا رہی ہیں والدین پریشانی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ہر جگہ نفسا نفسی کا دور ہے۔ کوئی بیٹی کی شادی کو لے کر پریشان ہے تو کوئی بیٹے کا گھر بنانے کیلئے۔
ان حالات میں لڑکیوں کو بھی سوچا چاہیے کہ اگر وہ آپ کی شادی کروا رہے ہیں تو خود سے بے جا ضرورتوں کو ان کے سامنے نہ رکھیں، بہت مہنگی تقاریب کرنے کا نہ کہیں، سادگی سے دوسرے کو پسند کریں اور مسجد میں نکاح کرنے کے رواج کو عام کرنے کی کوشش کریں کیونکہ جتنا سکون خُدا کے گھر میں ہے وہ شاید کسی دورسی چیز میں ہو۔
آج ان کی شادی کو 5 سال ہونے والے ہیں اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے اور یہ دونوں ایک ساتھ پُرمسرت زندگی گزار رہے ہیں۔
Sadgi Se Nikah
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sadgi Se Nikah and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sadgi Se Nikah to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
By Humaira |
In News |
0 Comments |
2475 Views |
06 Feb 2023
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)
سادگی سے نکاح اور حق مہر میں فجر کی نماز ۔۔ یسریٰ رضوی کی شادی آج بھی سب سے زیادہ منفرد اور اعلیٰ مثال کیوں ہے؟
سادگی سے نکاح اور حق مہر میں فجر کی نماز ۔۔ یسریٰ رضوی کی شادی آج بھی سب سے زیادہ منفرد اور اعلیٰ مثال کیوں ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سادگی سے نکاح اور حق مہر میں فجر کی نماز ۔۔ یسریٰ رضوی کی شادی آج بھی سب سے زیادہ منفرد اور اعلیٰ مثال کیوں ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔