رمضان کی آمد آمد ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی آپ نے رمضان کی تمام تیاریاں کرلی ہوں گی۔ خاتون خانہ کے لئے اس ماہ مبارک میں کام بڑھ جاتا ہے۔ جہاں انھیں عبادت کی فکر ہوتی ہے وہیں سحر و افطار کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔ اس کے لئے یہ مضمون ضرور پڑھیں تاکہ آپ افطار اور سحر میں استعمال ہونے والی سبزیوں کو اسی وقت کاٹنے کی ٹینشن سے بچ سکیں۔ فریز ہوئی سبزیاں آپ کا وقت بھی بچائیں گی اور رمضان میں اچانک ہونے والی مہنگائی سے بھی جان چھٹ جائے گی۔
سبزیوں کو فریز کرنے کا طریقہ
سبزیوں کو دھو کر کاٹ لیں۔ بھنڈی ایسی سبزی ہے جسے پانی میں ایک منٹ ابالنے کے بعد سرکہ ملا کر پیکٹ میں رکھ کر سال بھر کے لئے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح مٹر، ہری مرچیں وغیرہ کو بھی دھو کر، کاٹ کر ایک منٹ ابالنے کے بعد خشک کر کے پیکٹ میں ڈال کر فریزر میں رکھا جائے تو پورے سال بھر استعمال ہوسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں۔
پالک کو پکوڑوں کے لئے فریز کریں
پالک کے عام طور پر پکوڑے بناے جاتے ہیں اس لئے انھی ایسے ابالیں کہ یہ ٹوٹیں نہیں اور پھر ٹرے میں بچھا کر محفوظ کرلیں۔
بغیر تیل کے پیاز تلیں
پیاز تلنے میں وقت بھی بہت لگتا ہے اور تیل بھی۔ پیاز کو چھیل کر باریک باریک کاٹ لیں اور اسے نان اسٹک پین میں ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ یہ سنہری ہوجائے اور سارا پانی خشک ہوجائے۔ اس کو کھانے سے آپ کو رمضان میں بھاری پن بھی نہیں ہوگا۔