کمر درد سے چھٹکارہ چاہتے ہیں تو انگھوٹے پر زور دیں اور۔۔۔ جانیئے چند ایسے پریشر پوائنٹس جو آپ کو جلد آرام دینے میں مدد دیتے ہیں

آج کل ہر دوسرا شخص مختلف قسم کے جسمانی دردوں میں مبتلا ہے کسی کو کمر کا درد ہے تو کسی کو ٹانگ کا، کسی کو پیر میں تکلیف ہے تو کسی کو جگر میں تکلیف ہے، اور سب ہی دوائیوں پر گزارہ کر رہے ہیں، مگر چند ایسے پریشر پوائنٹس موجود ہیں جن کو دبانے سے آپ جو جلد ریلیف مل سکتا ہے۔

کمر درد:

اگر کسی کو کمر درد کی شکایت رہتی ہے تو وہ اپنے انگھوٹوں کی مدد سے کمر کے درمیان ہر 5 منٹ بعد 5 سیکنڈ کے لئے زور دے اور انگھوٹے کی ہڈی کی اوپر بھی زور دے ۔ اس سے کمر درد میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

جگر میں درد:

اگر کسی کو جگر میں درد کی شکایت رہتی ہے تو وہ پنڈلیوں کو انگھوٹوں سے دبائیں اور ہر 5 سیکنڈ بعد 5 سیکنڈ کے لئے کریں کیونکہ اس سے آپ کی رگیں بھی کھلیں گی اور جسم میں خون کی روانی بھی بہتر ہوگی۔

ٹانگوں میں درد:

اگر آپ کو ٹانگوں کے درد کی شکایت رہتی ہے تو پیروں کے نچلے حصے کے درمیان میں انگھوٹوں کی مدد سے 5 سیلنڈ تک زور سے دبائیں اور پھر جب زیادہ درد محسوس کریں اسی طرح دبائیں ، یہ ایک بہترین پریشر پوائنٹ ہے جو نہ صرف ٹانگوں کے درد کو ختم کرتا ہے بلکہ سکون کی نیند بھی فراہم کرتا ہے۔

سر درد :

سر درد کی شکایت میں ہاتھ کے انگھوٹوں کو کان کے اوپر والے حصے پر رلھ کر زور سے دبائیں اس سے درد میں کمی آ جائے گی۔

کان درد:

کانوں میں درد کی شکایت ہے تو اس کے لئے آپ ماتھے کے درمیان میں دو امگلیوں کی مدد سے زور دیں اور 5 سیکنڈ کے بعد چھوڑ دیں، پھر کان کے پچھلے حصے پر ہلکا زور دیں، یہ دونوں پریشر پوائنٹ آپ کو کان کے درد میں آرام پہنچتے ہیں ۔

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6363 Views   |   14 Aug 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کمر درد سے چھٹکارہ چاہتے ہیں تو انگھوٹے پر زور دیں اور۔۔۔ جانیئے چند ایسے پریشر پوائنٹس جو آپ کو جلد آرام دینے میں مدد دیتے ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کمر درد سے چھٹکارہ چاہتے ہیں تو انگھوٹے پر زور دیں اور۔۔۔ جانیئے چند ایسے پریشر پوائنٹس جو آپ کو جلد آرام دینے میں مدد دیتے ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.