املوک کھانے کے 14 حیرت انگیز فوائد

املوک،جاپانی پھل یا انگریزی مین اسکو persimmons کہتے ہیں۔املوک دیکھنے میں بہت خوشنما نظر آتا ہے اور اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے ٹماٹر رنگت میں سرخ لیکن املوک رنگ کے لحاظ سے نارنگی ہوتا ہے۔ لیکن کھانے میں یہ انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔اس کا گودا نہایت نرم ہوتا ہے۔اور اپنی صفات کے لحاظ سے یہ پاکستانی عوام میں کافی مقبول ہو چکا ہے اور ہر کوئی اس کو پسند کرتا ہے۔


پاکستانی آب و ہوا کے لئے یہ پھل موافق ہے اسی لئے اس کی کاشت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔املوک گرم مزاج پھل ہے اس لئے اس کو ہمیشہ اعتدال میں ہی کھائیں۔اور ہمیشہ پکا ہوا پھل کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے۔املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی،پروٹین،کیلشیم،فاسفورس،فولاد اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔سو گرام پھل میں صرف 80کیلوریز ہوتی ہیں۔

املوک کے طبعی فوائد:
٭ اس پھل کو کمر درد میں کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭گلے کی سوزش اور خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔
٭سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے۔
٭بڑی آنت میں خرابیوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭یہ ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
٭دل کی بیماریوں میں کھانا فائدہ مند ہے۔
٭ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔
٭قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔
٭وزن کی کمی کا سبب ہے۔
٭یہ پھل آنت کے زخم ٹھیک کرتا ہے۔
٭ بڑی آنت کے ورم کو کم کرتا ہے۔
٭ قبض کو دور کرتا ہے۔
٭ اپینڈکس کے مرض میں بھی کھانا مفید ہے۔
٭ معدے کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔

نوٹ :
اس پھل کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں اگر آپ اسکو دوا کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

Amlok Khane Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amlok Khane Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amlok Khane Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   102353 Views   |   19 Oct 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

املوک کھانے کے 14 حیرت انگیز فوائد

املوک کھانے کے 14 حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ املوک کھانے کے 14 حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔