شہریار سے محبت اس لئے ہوئی کیونکہ وہ حافظ قرآن ہیں.. وینا ملک اتنا عرصہ کہاں غائب تھیں؟

"میں منظر عام سے ہٹ گئی تھی لیکن اس دوران میں نے بہت سی چیزیں کیں جو میرے لیے بہت کارآمد رہیں۔ میں نے اس بریک کے دوران اپنی ساری توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کیے رکھی۔ دراصل میری ساری فیملی مجھ سے زیادہ پڑھی لکھی ہے، یہ چیز ہمیشہ سے میرے ذہن میں تھی کہ جب مجھے موقع ملا تو میں اپنی تعلیم مکمل کروں گی۔ جب میرے بچے اسکول جانا شروع ہوئے اور میں انہیں سکول لینے اور چھوڑنے جاتی تھی تو سوچا کہ یہ اسکول جاتے ہیں تو میں کیوں نہیں، مگر کسی تعلیمی ادارے میں جا کر پڑھنا میرے لیے بہت مشکل تھا۔ میڈیا سے بریک کے دوران میں نے نفسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحانات دیے جس کا نتیجہ ابھی نہیں آیا، اس کے ساتھ ہی ہارورڈ میڈیکل اسکول سے ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ سرٹیفیکیشنز مکمل کی ہیں۔"

وینا ملک، جو ہمیشہ خبروں کا حصہ رہی ہیں، اپنی زندگی میں ایک نیا موڑ لے چکی ہیں۔ ایک وقت تھا جب ان کی بولڈ حرکتوں نے انڈسٹری میں تہلکہ مچایا، لیکن اب وہ اپنی زندگی کو ایک بالکل نئی سمت میں ڈھال رہی ہیں۔ ایک طویل وقفے کے بعد، وینا نے سکرین سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنی توجہ خود کی بہتری اور تعلیم کی طرف موڑ دی۔

جہاں پہلے شوبز کی چمک دمک ان کی زندگی کا مرکز تھی، اب وہ اپنی ترجیحات بدل چکی ہیں۔ وینا کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کی نشوونما ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے ایک نارمل زندگی گزاریں، بغیر سوشل میڈیا کی چکاچوند کے۔ ان کا ماننا ہے کہ کچھ لائکس اور فالوورز کے لیے اپنے بچوں کی نجی زندگی کو منظر عام پر لانا ان کی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اس بریک کے دوران وینا نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کا خواب پورا کیا، ہارورڈ میڈیکل اسکول سے سرٹیفیکیشنز حاصل کیں، اور ذہنی صحت کے مسائل پر توجہ دی۔ اب، وہ نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ بلکہ ایک تعلیمی میدان میں بھی نمایاں مقام حاصل کر چکی ہیں۔

حال ہی میں وینا نے شہریار نامی شخص سے جلد شادی کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے. وینا کا کہنا ہے کہ وہ شہریار کی اس بات سے متاثر ہیں کہ وہ حافظ قرآن ہیں. وہ ہمیشہ سے چاہتی تھیں کہ ان کا شوہر دین اور دنیا میں ان کے ہم پلہ ہو

ایک وقت تھا جب وینا ملک تنازعات کا شکار رہتی تھیں، لیکن اب وہ ایک نئے کردار میں، اپنی زندگی کی کہانی کو خود لکھ رہی ہیں۔

Veena Malik Talking About Sheheryar

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Veena Malik Talking About Sheheryar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Veena Malik Talking About Sheheryar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1230 Views   |   24 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شہریار سے محبت اس لئے ہوئی کیونکہ وہ حافظ قرآن ہیں.. وینا ملک اتنا عرصہ کہاں غائب تھیں؟

شہریار سے محبت اس لئے ہوئی کیونکہ وہ حافظ قرآن ہیں.. وینا ملک اتنا عرصہ کہاں غائب تھیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہریار سے محبت اس لئے ہوئی کیونکہ وہ حافظ قرآن ہیں.. وینا ملک اتنا عرصہ کہاں غائب تھیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔