چاول کے آٹے سے اسکن گلو کریں مگر۔۔۔ جانیں اس کے بہترین فیس پیک بنانے کا آسان طریقہ

کھانا بنانے میں تو ہم سب ہی چاول کے آٹے کا استعمال کرتے ہیں اور اس کی روٹی بھی بہت مزیدار بنتی ہے مگر اسی چاول کے آٹے کے کئی فوائد بھی ہیں جن کے بارے میں خواتین کو لازمی جاننا چاہیئے تاکہ ذرا سا چاول کا آٹا ان کی خوبصورتی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکے۔

چاول کا آٹا جلد کے لئے فائدہ مند کیوں ہے؟

اس میں اسٹارچ، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، وٹامن اے، ڈٰی اور کیلشیئم پایا جاتا ہے جوکہ جلد پر لگانے سے نہ صرف رنگ صاف ہو جاتا ہے بلکہ کئی مسائل بھی کنٹرول ہو جاتے ہیں۔

فیس پیکس:

آج کے-فوڈز سے جانیئے چاول کے آٹے کے چند فیس پیکس جو کریں آپ کی جلد کے 5 مسائل آسانی سے حل:

٭ خُشک جلد:

اگر آپ کی جلد خُشک ہے تو اس کے لئے آپ دو چمچ چاول کے آٹے کو انڈے کی زردی میں مکس کرکے چہرے اور جلد پر لگانے سے جلد کی خُشکی کنٹرول ہو جاتی ہے۔

٭ چکنی جلد:

چکنی جلد والی خواتین کو یہ بھی بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کی جلد پر میک اپ نہیں ٹہرتا، دانے نکل آتے ہیں اس کے لئے آپ دو چمچ چاول کے آٹے میں ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر پیسٹ تیار کرکے لگائیں اس سے جلد کا آئل کنٹرول ہو جائے گا۔

٭ دانے اور ایکنی:

اگر ایکنی اور دانوں کے مسائل سے پریشان ہیں تو ایک چمچ چاول کے آٹے میں دو چمچ لونگ کا پانی مکس کریں اور جلد پر لگالیں اس سے جلد صاف ہو جائے گی اور ایکنی بھی کنٹرول ہو جائے گی۔

٭ فیس واش:

چاول کے آٹے کا فیس واش بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک کپ پانی، دو چمچ سفید سرکہ اور تین چمچ چاول کا آٹا ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کیں اور چہرے پر لگا کر مساج کرکے دھولیں اس سے جلد صاف بھی ہو جائے گی یہ بہت سستا اور کارآمد فیس واش ہے۔

٭ سن ٹین:

اگر آپ کی رنگت خراب ہوگئی ہے اور جلد دھوپ کی وجہ سے جل گئی ہے تو ایک چمچ چاول کے آٹے میں دو چمچ جامن کا جس مکس کرکے چہرے پر لگانے سے جلدی ہی آپ کو زیادہ فائدہ ہوگا اور جلد چمکدار ہوجائے گی۔

Chawal Se Skin Glow Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chawal Se Skin Glow Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal Se Skin Glow Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   26134 Views   |   28 Jul 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چاول کے آٹے سے اسکن گلو کریں مگر۔۔۔ جانیں اس کے بہترین فیس پیک بنانے کا آسان طریقہ

چاول کے آٹے سے اسکن گلو کریں مگر۔۔۔ جانیں اس کے بہترین فیس پیک بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چاول کے آٹے سے اسکن گلو کریں مگر۔۔۔ جانیں اس کے بہترین فیس پیک بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔