رات میں نارمل ڈیلیوری اور صبح میں سی سیکشن ۔۔ رات میں پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں ماہرین کا انکشاف

ہمارے یہاں زیادہ تر بچہ پیدا ہونے کی خبر رات کو یا صبح فجر پر موصول ہوتی ہے اور پتہ چلتا ہے کہ رات گئے بھاگتے دوڑتے ہسپتال پہنچے اور بچے کی پیدائش ہوگئی۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ زیادہ تر بچے رات میں ہی کیوں پیدا ہوتے ہیں؟ اور اسکی وجہ کیا ہے؟ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں ماہرین کیا کہتے ہیں اس بارے میں اور اسکی وجہ۔

رات کے وقت زيادہ تر بچوں کی پیدائش کا سبب

اگرچہ اس بات کی سائنسی طور پر مستند توجیح پیش کرنے سے سائنسدان قاصر ہیں- مگر اسکے باوجود کچھ ایسے مفروضات ضرور ہیں جن کی بنیاد پر سائنسی طور پر اس بات کو بیان کیا جا سکتا ہے کہ عام طور پر زيادہ تر افراد کے بچوں کی پیدائش آدھی رات کے وقت کیوں ہوتی ہے-

ماضی کے رسوم و رواج کے سبب

سائنسدانوں کے مطابق رات کے وقت زيادہ تر بچوں کی پیدائش کی ایک بنیادی وجہ ارتقا بھی ہے ماضی میں جب انسان غاروں میں رہتے تھے اور دن بھر ایک دوسرے سے دور شکار اور دوسری ضروریات کے لیے رہتے تھے اور اس وقت رابطے کرنے بھی آسان نہ ہوتے تھے- تو اس ابتدائی دور میں یہی کوشش کی جاتی تھی کہ بچے کی ڈلیوری رات کے وقت میں کر لی جائے جب کہ مدد کے لیے قبیلے اور خاندان کے دوسرے لوگ ساتھ ہوں گے- اس وقت کے اس اصول کے سبب انسانی جسم کے اندر ایسی ارتقائی تبدیلی واقع ہو گئی جس کی وجہ سے اس کے لیے رات کے وقت بچوں کی پیدائش آسان ہو گئی-

ہارمون کا کردار

حمل سے لے کر ڈلیوری تک ہارمون کا انسانی جسم میں بہت اہم کردار ہوتا ہے ماں کے جسم میں میلاٹین نامی ایک ہارمون جو رات کی نیند کا سبب ہوتا ہے- وہی ہارمون لیبر کے درد شروع کرنے کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے-

حمل کے آخری دنوں میں اس ہارمون کی ماں کے خون میں مقدار کافی بڑھ جاتی ہے اور رات کے وقت یہ ہارمون آکسی ٹوسن نامی ہارمون کے ساتھ مل کر مزید طاقت ور ہو جاتا ہے اور زيادہ تر بچوں کے رات کے وقت پیدائش کا سبب بنتا ہے-

نارمل ڈلیوری زیادہ تر رات میں ہوتی ہے

ماہرین کے مطابق امریکہ میں پیدا ہونے والے زيادہ تر بچے رات ایک بجے سے سات بجے کے درمیان ہوتے ہیں اور اس وقت پیدا ہونے والے زيادہ تر بچے نارمل طریقے سے ڈلیور ہوتے ہیں- تاہم سی سیکشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچے دن کے وقت پیدا ہوتے ہیں-

اگرچہ یہ تمام توجیحات اور اس حوالے سے مزيد ریسرچ ابھی جاری ہے اور سائنسدان اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس بات کا پتہ لگا سکیں کہ بچوں کے پیدا ہونے کے وقت اور رات کا آپس میں کیا تعلق ہے

Rat Mein Normal Din Mein C Section

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rat Mein Normal Din Mein C Section and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rat Mein Normal Din Mein C Section to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3396 Views   |   28 Oct 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

رات میں نارمل ڈیلیوری اور صبح میں سی سیکشن ۔۔ رات میں پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں ماہرین کا انکشاف

رات میں نارمل ڈیلیوری اور صبح میں سی سیکشن ۔۔ رات میں پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں ماہرین کا انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات میں نارمل ڈیلیوری اور صبح میں سی سیکشن ۔۔ رات میں پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں ماہرین کا انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔