ہمارے کانوں میں اکثر سیٹی کی طرح آواز کیوں گونجتی ہے؟ وہ اہم معلومات جو بہت سے لوگ نہیں جانتے

آواز سننے کی صلاحیت کے اعتبار سے انسانی کان ایک محدود فریکوئنسی بینڈ کی آوازیں ہی سننے کے قابل ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی انسانی کان کی حساسیت میں خصوصی طور پر اس آواز کی محدود فریکوئنسی بینڈ اسپیکٹرم سے مزید ھائیر فریکوئنسی کی آوازیں سننے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے۔

بالکل اس طرح جیسے بلیاں زیادہ ھائیر فریکوئینسی کی آوازیں سن سکتی ہیں اور ہاتھی زیادہ کم فریکوئنسی کی آوازیں سن سکتا ہے، تو اسی طرح انسانی کان اپنی سننے کی اونچی فریکوئسی کی انتہائی حد سے بھی زیادہ فریکوئینسی کی اوازیں سننے کی صلاحیت حاصل کر لیتا ہے، ایسا عمل اکثر 13 سال سے 16 سال کی عمر میں تیزی سے بڑھنے والے بچوں کے ساتھہ ہوتا ہے۔

لیکن یہ عمل بڑی عمر کے افراد کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے لیکن اس کے اتفاق سے بہت کم ایسا ہوتا ہے۔

انسانی کان کے سننے کی صلاحیت کے نارمل فریکوئسی بینڈ کی ھائیئر سطح سے اوپر کی فریکوئسی کی آوازیں سننے کی صلاحیت پیدا ہوجانے کی خصوصیات پیدا ہونے کی وجوہات میں اوپر بتائی گئی وجوہات کے علاوہ بھی ہوسکتی ہیں۔

اوپر بتائی گئی وجوہات بالکل نارمل حالات میں کئی بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ہو سکتا ہے لیکن ایسی محسوسات کے دیگر عوامل بھی ہو سکتے ہیں جیسے کہ کسی بھی شخص کی نیند میں مسلسل خلل پیدا ہوجائے یعنی نیند نہ آنے یا تھوڑے وقفے کے بعد نیند ٹوٹ جانے، مسلسل جاگنے، نفسیاتی مسائل اور الجھنوں کا شکار ہوجانے اور انسان میں ذہنی و جسمانی آرام سے متعلق نظام کے ساتھہ مسلسل خلل واقع ہونے کی وجہ سے بھی پیدا ہو سکتے ہیں، اس قسم کی شکایات پیدا ہونے کے بعد ازخود ٹھیک ہو جاتی ہیں جو کہ ایک نارمل عمل ہے۔

لیکن کانوں میں مسلسل سیٹیاں بجنے کی محسوسات اگر ازخود ٹھیک نہ ہوں تو کانوں کے ڈاکٹر کی بجائے نفسیات کے معالج کے پاس جا کر اپنا معائنہ کرانا چاہئے، ایسی غیرمعمولی اور ناسمجھہ میں آنے والی محسوسات کا تسلی بخش علاج موجود ہےجو کہ صرف سائکاٹرسٹ ہی تجویز کر سکتا ہے۔

Kano Mein Awaz Kiyun Gunjti Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kano Mein Awaz Kiyun Gunjti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kano Mein Awaz Kiyun Gunjti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3104 Views   |   09 Apr 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

ہمارے کانوں میں اکثر سیٹی کی طرح آواز کیوں گونجتی ہے؟ وہ اہم معلومات جو بہت سے لوگ نہیں جانتے

ہمارے کانوں میں اکثر سیٹی کی طرح آواز کیوں گونجتی ہے؟ وہ اہم معلومات جو بہت سے لوگ نہیں جانتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہمارے کانوں میں اکثر سیٹی کی طرح آواز کیوں گونجتی ہے؟ وہ اہم معلومات جو بہت سے لوگ نہیں جانتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔