سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔پاکستان میں بانجھ پن سے متعلق ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بانجھ پن کا شکار والدین کے لیے سرکاری سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت دی گئی ہے۔
بانجھ پن ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے بسے بسائے گھروں کو پریشان کر دیا ہے، ہنسا کھیلتا گھر اس مسئلے کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے، خود میاں بیوی کو بھی بانجھ پن کا طعنہ اور معاشرے کے الفاظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی سیکٹر کی جانب ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں پر لاکھوں روپے لیے جاتے ہیں، جس سے عام عوام اور نچلا طبقہ مکمل طور پر محروم تھا اور ایسی سہولیات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا تھا۔لیکن اب پنجاب حکومت کی جانب سے ایک ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے جس نے کئی بے اولاد جوڑوں کے لیے امید کی ایک کرن پیدا کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے بانجھ پن کے علاوہ دوران حمل بچوں میں ذہنی اور جسمانی مسائل کی تشخیص کے حوالے سے بھی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ ماں کی صحت اور مختلف بیماریوں کے حوالے سے بھی مفت چیک اپ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس مفت سہولت کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ سہولت لاہور کے ماں بچہ اسپتال میں پہلی مرتبہ دی جا رہی ہے، جبکہ اس سہولت کے لیے الگ ڈیپارٹمنٹ بھی بنایا گیا ہے، فالحال اس حوالے سے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں اور جون سے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت موجود ہوگی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Be Aulad Joron Ke Liye Khush Khabri and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Be Aulad Joron Ke Liye Khush Khabri to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.