پاکستان کی معروف سینیئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو خود مختار ہونے سے پہلے شادی کر لینی چاہیئے۔
حال ہی میں صبا فیصل نے یوٹیوبر حافظ احمد کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے لڑکیوں کی شادی اور اپنی بہوؤں سے تعلقات وغیرہ کے بارے میں کھل کر بات کی۔
صبا فیصل نکا کہنا تھا کہ، غیر شادی شدہ لڑکیوں کو مشورہ دیتی ہوں کہ انہیں صحیح عمر میں شادی کر لینی چاہیے، میں 20 سال کی عمر میں شادی کے حق میں نہیں لیکن شادی کے لیے 30 سال کی عمر بھی بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے تفصیلاً کہا کہ، میں کوئی پرانی سوچ یا دقیانوسی بات نہیں کر رہی بلکہ اپنے تجربے سے بتا رہی ہوں کہ 25 سال کی عمر میں لڑکی کی شادی ہو جانی چاہیے آج کے دور میں کیونکہ اس وقت تک لڑکیاں سمجھ دار ہو جاتی ہیں لیکن 30 سال کے بعد لڑکیوں کا ذہن پختہ ہو جاتا اور وہ خود مختار ہو جاتی ہیں اور اس عمر میں سمجھوتہ کرنے کی عادت بھی ختم ہونے لگتی ہے جو کہ ایک لمبی اور کامیاب شادی کے لیئے بہت ضروری ہے۔
صبا فیصل نے اپنی بہووں کے بارے میں بھی بات کی ان کا کہنا تھا کہ، میں اپنی دونوں بہوؤں سے پیار کرتی ہوں، کیونکہ میرے بیٹے مجھے بہت عزیز ہیں تو ظاہر ہیں بہوؤں کو بھی عزیز رکھوں گی۔ میں ان دونوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتی ہوں، لیکن مداح زیادہ چھوٹی بہو کو پسند کرتے ہیں اسکی وجہ شاید اس کا حجاب کرنا یا نرم لہجہ ہو سکتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Faisal Gives Advice To Unmarried Girls and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal Gives Advice To Unmarried Girls to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.