شوٹنگ کے وقت مجھے مارتے تھے اور.. سنجے لیلا بھنسالی نے ایسا کیا کیا تھا جو رنبیر کپور فلم چھوڑنا چاہتے تھے؟ افسوس ناک واقعہ

"سنجے لیلا بھنسالی بہت زیادہ کام کرتے ہیں. فلم سانوریا کی شوٹنگ کے وقت میری حالت بالکل ڈاؤن تھی جس پر وہ میری پٹائی بھی لگا دیتے تھے"

یہ کہنا ہے معروف اداکار رنبیر کپور کا جن کا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے. حال ہی میں سنجے لیلا کی بنائی ہوئی میگا ہٹ نیٹ فلیکس سیریز کے کافی چرچے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے مزاج پر بھی کافی لوگ گفتگو کررہے ہیں. ایسے میں رنبیر کے پرانے انٹرویو کلپ کو کافی اہمیت دی جارہی ہے.

رنبیر کپور نے انکشاف کیا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب میں نے فلم کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا. 10 یا 11 ماہ ہوچکے تھے کام کرتے کرتے اور میری حالت ایسی تھی کہ مجھے لگتا تھا کہ میں یہ نہیں کرسکتا کیوں کہ اس سب سے میں پریشان ہورہا ہوں. میں بہت حساس اور جذباتی ہوں اور یہ غلط فہمی ہوگئی تھی کہ سنجے اس چیز کا خیال رکھیں گے. لیکن اب یہ کہوں گا کہ میں آج جو بھی پرفارمنس دینے کے قابل ہوا ہوں اس کی وجہ سنجے ہی ہیں وہ ایک بہترین استاد ہیں جنھوں نے اداکاری اور جذبات کا اظہار کرنا سکھایا.

جبکہ ممبئی سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ معروف ہدایتکار، فلمساز، پروڈیوسر اور میوزک کمپوزر سنجے لیلا بھنسالی کا اپنے مزاج کے متعلق کہنا ہے کہ میرا غصہ محبت سے بھرا اور مزاح خصوصی ہوتا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سیٹ پر اپنے اداکاروں پر کافی غصہ کرتے ہیں. جبکہ سنجے کہتے ہیں کہ "مجھے اپنے کام سے بہت لگاؤ ہے. میرا غصہ ہمیشہ پیار بھرا ہوتا ہے اور مزاح خصوصی ہوتا ہے۔ تو اگر میں کہوں مجھے وہ نہیں مل رہا جو میں چاہتا ہوں اور اس پر میں غصہ کروں تو اس میں کیا برائی ہے۔ جیسے ہی میری گاڑی فلم سٹی کے میدان میں داخل ہوتی ہے جہاں میں زیادہ تر اپنی شوٹ کا کام کرتا ہوں تو پھر کام پر لگ جاتا ہوں، مجھے دنیا کی خبر نہیں ہوتی، دراصل میں ایک دوسری کائنات پر ہوتا ہوں۔ میں اپنے کام سے ایک دو گھنٹے پہلے ہی وہاں پہنچ جاتا ہوں۔ یہی توقع اپنے اداکاروں اور ٹیکنیشنز سے کرتا ہوں کہ وہ بھی میری طرح کمیٹڈ ہوں اور سیم پیج پر کام کریں"

Ranbir Kapoor Opens Up About Sanjay Leela Bhansali Anger

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ranbir Kapoor Opens Up About Sanjay Leela Bhansali Anger and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ranbir Kapoor Opens Up About Sanjay Leela Bhansali Anger to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   545 Views   |   24 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 June 2024)

شوٹنگ کے وقت مجھے مارتے تھے اور.. سنجے لیلا بھنسالی نے ایسا کیا کیا تھا جو رنبیر کپور فلم چھوڑنا چاہتے تھے؟ افسوس ناک واقعہ

شوٹنگ کے وقت مجھے مارتے تھے اور.. سنجے لیلا بھنسالی نے ایسا کیا کیا تھا جو رنبیر کپور فلم چھوڑنا چاہتے تھے؟ افسوس ناک واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوٹنگ کے وقت مجھے مارتے تھے اور.. سنجے لیلا بھنسالی نے ایسا کیا کیا تھا جو رنبیر کپور فلم چھوڑنا چاہتے تھے؟ افسوس ناک واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔