اسکول کھُل چکے ہیں اور اب امتحان سر پر ہیں تو جانیں ماہرین کی بتائی ہوئی چند ایسی ٹپس جس سے ہو جائیں بچے ہوشیار اور کریں امتحانات کی بھرپور تیاری

طویل لاک ڈاؤن کے بعد ایک بار پھر سے کچھ کھول دیا گیا ہے اور پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں جس کے بعد لوگوں نے واپس معمولاتِ زندگی کی طرف لوٹنا شروع کر دیا ہے، ساتھ ہی تمام تعلیمی ادارے بھی کھُل گئے ہیں تعلیمی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔
بچوں کے امتحانات سر پر ہیں جس کی انہوں نے تیاری بھی شروع کر دی لیکن اتنے دنوں گھر میں رہنے کی وجہ سے اب یہ بچے اتنے چاق و چوبند نہیں رہے، اس لئے آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ماہرین کی بتائی ہوئی چند ایسی ٹپس جن کے استعمال سے بچے بنیں گے ذہین اور ہو سکیں امتحانات میں کامیاب۔

بچوں کی ذہنی صلاحیت بڑھانے کے طریقے

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے اور امتحانات میں ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تو یہ ٹپس ان والدین کی مدد کر سکتی ہیں جو بچوں کے لئے پریشان ہیں۔

• ہرے رنگ کے پتوں والی سبزیوں کا استعمال

والدین کا اس وقت چاہیئے کہ وہ بچوں کو ہرے رنگ کے پتوں والی اور ہرے رنگ والی سبزیوں کا استعمال کروائیں کیونکہ ان میں آئرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ بچوں کی ذہنی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے مفید ہے، جیسے پالک، میتھی، براکلی، سلاد پتہ اور دیگر ہری سبزیاں۔

• پروٹین سے بھرپور غذائیں

اس وقت یہ ضروری ہے کہ بچوں کو پروٹین سے بھرپور غذائیں فراہم کی جائیں تاکہ یہ امتحانات میں چاق و چوبند رہیں اور ان کا دماغ بہتر کارکردگی کر سکیں، اس کے لئے انڈے، کیلے، مچھلی، دودھ، دہی، دالیں وغیرہ استعمال کریں تاکہ بچوں کی طاقت میں اضافہ ہو سکے اور وہ اسکول میں ہر قسم کی سرگرمیوں میں آگے سے آگے رہیں۔

• میٹھے سے پرہیز کریں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ امتحانات میں بہتر نتائج حاصل کرے تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس کو میٹھے سے دور رکھیں میٹھا صرف بڑوں کے لئے یہ نہیں بلکہ بچوں کے لئے بھی فائدے مند ہے، خاص طور پر بچے کو امتحان سے قبل کچھ میٹھا نہ کھانے دیں ورنہ یہ ممکن ہے کہ بچہ امتحان کے دوران یاد کی ہوئی ہر چیز بھول جائے، اس لئے ٹافی، کیک، مفن، چاکلیٹ اس قسم کی میٹھی چیزوں سے بچوں کر امتحانات کے دوران پرہیز کروائیں۔

• نیند پوری کریں

بچوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ روزانہ نیند پوری کریں، 7 سے 8 گھنٹے تک گہری اور بھرپور نیند لیں تاکہ یہ خود کو تھکا ہوا محسوس نہ کریں اور ہر چیز پر توجہ دے کر پڑھ سکیں تاکہ بات ذہن نشین رہے۔

• ہائیڈریٹ رکھیں

بچوں کو بار بار پانی پینی کی عادت ڈالیں تاکہ یہ ہر وقت ہائیڈریٹ رہیں اور جلدی تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں بلکہ ہر مقابلے میں آگے سے آگے رہیں کمزوری محسوس نہ کریں، کم سے کم 2 لیٹر پانی بچے دن میں ضرور پیا کریں اس سے امتحانات کے دوران ان کو پریشانی نہیں ہو گی اور ان کا نظامِ ہاضمہ بھی بہتر رہے گا۔

Bachon Ke Imtehan K Liye Chand Zaroori Tips

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ke Imtehan K Liye Chand Zaroori Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ke Imtehan K Liye Chand Zaroori Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2847 Views   |   22 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اسکول کھُل چکے ہیں اور اب امتحان سر پر ہیں تو جانیں ماہرین کی بتائی ہوئی چند ایسی ٹپس جس سے ہو جائیں بچے ہوشیار اور کریں امتحانات کی بھرپور تیاری

اسکول کھُل چکے ہیں اور اب امتحان سر پر ہیں تو جانیں ماہرین کی بتائی ہوئی چند ایسی ٹپس جس سے ہو جائیں بچے ہوشیار اور کریں امتحانات کی بھرپور تیاری ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسکول کھُل چکے ہیں اور اب امتحان سر پر ہیں تو جانیں ماہرین کی بتائی ہوئی چند ایسی ٹپس جس سے ہو جائیں بچے ہوشیار اور کریں امتحانات کی بھرپور تیاری سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔