عادل سے شادی کرنے سے پہلے راکھی ساونت نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ خود کو فٹ رکھنے والی اداکارہ نے فٹنس راز بتا دیا، ویڈیو

راکھی ساونت آج کل بھارتی و پاکستانی میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں جب سے انہوں نے اپنے نکاح کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں ہر کوئی ان کی زندگی کے اس حسین خواب کو جاننے میں دلچسپی لے رہا ہے کہ کیسے راکھی ساونت نے ایک مسلمان دوست سے شادی کرلی اور اس کے لیے اسلام بھی قبول کرلیا۔

اداکارہ جب انڈسٹری میں آئیں اس وقت یہ بہت مختلف تھیں اور ان کا وزن بھی زیادہ نہیں تھا، مگر پھر انہوں نے خود کو گروم کیا اور مزید خوبصورت دکھنے کے لیے بہت محنت کی لیکن کچھ سال قبل ان کا وزن بڑھ گیا تھا اور یہ موٹی ہوگئیں تھیں جس کے بعد انہوں نے خود کو دُبلا نہ کیا مگر کثرت کرنے کے لیے جم جاتی رہیں ہیں۔

انہوں نے کچھ وقت قبل اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ میں نے عادل سے ملنے کے بعد خود کو غور کیا تو مجھے لگا کہ میں واقعہ موٹی ہوگئی ہوں جس کے بعد میں نے اپنا خیال پہلے سے زیادہ رکھنا شروع کردیا۔

کچھ وقت قبل راکھی کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنا ویٹ لوس ڈرنک شیئر کیا تھا جس کو انہوں نے اپنی شادی سے قبل دوبارہ پینا شروع کردیا تھا لیکن چونکہ یہ کھانے پر ہاتھ نہیں روک پاتیں اس لیے ڈائٹ کو مکمل نہ کرسکیں تھیں۔

راکھی کا ویٹ لوس ڈرنک:

اجزاء:

٭ لوکی،
٭ کھیرا،
٭ کریلا،
٭ انناس،
٭ ایلوویرا،
٭ کیلا،
٭ پودینہ،
٭ چیکو۔

طریقہ:

٭ ان تمام اجزاء کو مکس کرکے ڈیٹاکس ڈرنک تیار کرلیں اور کوشش کریں کہ اس میں پانی گرم یا سادہ استعمال کیا جائے اور آئس کیوبز نہ لیں۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2044 Views   |   16 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about عادل سے شادی کرنے سے پہلے راکھی ساونت نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ خود کو فٹ رکھنے والی اداکارہ نے فٹنس راز بتا دیا، ویڈیو and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (عادل سے شادی کرنے سے پہلے راکھی ساونت نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ خود کو فٹ رکھنے والی اداکارہ نے فٹنس راز بتا دیا، ویڈیو) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.