Madam Noor Jehan Daughter Recalls Her Mother India Trip
"جب دھرمیندر ماں کے قدموں میں جھک گئے — تب جانا کہ میری ماں صرف ایک فنکارہ نہیں، ایک عہد تھیں۔" حنا درانی کی زبانی، میڈم نور جہاں کی بھارت واپسی کی ناقابلِ فراموش داستان۔۔۔
ایک وقت تھا جب سرحدیں تھیں، لیکن دلوں پر نور جہاں کا راج تھا۔ اور پھر وہ لمحہ آیا، جب 35 سال بعد ملکہ ترنم بھارت لوٹیں — تو ایک تاریخ نے خود کو دہرایا۔ یہ صرف ایک فنکارہ کی واپسی نہ تھی، بلکہ ایک پورے عہد کا استقبال تھا۔
حنا درانی، میڈم نور جہاں کی صاحبزادی، ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں اس تاریخی دورے کی پردہ سرائی کرتی ہیں۔ ان کے الفاظ میں وہ جادو ہے جو صرف اپنی ماں کی عظمت کو محسوس کرنے والی بیٹی ہی بیان کر سکتی ہے۔
"امی کو بھارت سے یش چوپڑا اور دلیپ کمار نے مدعو کیا تھا۔ میں بھی ان کے ساتھ گئی۔ سوچا تھا شاپنگ ہوگی، مزہ آئے گا، لیکن وہاں جا کر جو منظر دیکھا — وہ پوری زندگی کیلیئے ذہن میں نقش ہو گیا۔"
حنا بتاتی ہیں کہ، لاہور ائرپورٹ پر این او سی کی پیچیدگیوں نے لمحہ بھر کو راہ روکی، مگر نور جہاں کے ارادے چٹان کی مانند تھے۔ بحث چل رہی تھی، جہاز رن وے پر آ چکا تھا، اور پھر جیسے قسمت نے بھی سلامی دی — فلائٹ واپس پلٹی، صرف ہمیں لینے کے لیے۔"
"بھارت پہنچتے ہی گویا ستارے زمین پر اتر آئے ہوں۔ سڑکوں پر انسانوں کا سیلاب، ہوٹل کے راستوں میں پھولوں کے قالین، اور آنکھوں میں بے تاب انتظار۔ دلیپ کمار کے گھر پہلی شام تھی، جہاں ریکھا، ششی کپور، جاوید اختر، شبانہ اعظمی سب موجود تھے۔" حنا یاد کرتے بتانے لگیں۔
لیکن سب سے دل کو چھو لینے والا لمحہ تب آیا جب دھرمیندر سامنے آئے، "انہوں نے امی کو دیکھا اور فوراً ان کے قدموں میں جھک گئے، ہاتھ جوڑے، آنکھوں میں آنسو، اور زبان پر صرف ایک فقرہ ’میں آپ کا سب سے بڑا پرستار ہوں۔‘ امی ہکا بکا رہ گئیں۔۔ پاکستان میں انہوں نے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا تھا۔"
یہ محض ایک ملاقات نہ تھی، یہ ایک عہد کی گواہی تھی۔ ایک بیٹی کے لیے یہ دن اس شعور کی ابتدا تھا کہ اس کی ماں صرف ایک آواز نہیں، ایک مکمل روایت، ایک فن، ایک شناخت، اور پورے برصغیر کی سانجھی ملکہ تھی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Madam Noor Jehan Daughter Recalls Her Mother India Trip and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Madam Noor Jehan Daughter Recalls Her Mother India Trip to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.