بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کا جسم کافی ڈھلک جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ اعتماد کی کمی کا شکار ہوجاتی ہیں اور صحت کے اعتبار سے بھی دیکھا جائے تو بہتر یہی ہے کہ عورت کا وزن غیر ضروری طور پر نہ بڑھے۔ بچے کی پیدائش کے بعد ڈاکٹر زچہ کو پیٹ پر بیلٹ باندھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ جس کے بارے میں ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔
پیٹ پر باندھنے والی بیلٹ
یہ بیلٹ بیلی بینڈ یا بیلی بائینڈر کہلاتی ہے۔ بچے کی پیدائش قدرتی طریقے سے ہو یا آپریشن سے ہو، ڈاکٹر زثہ کو اس بیلٹ کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ بیلٹ نہ صرف ڈھلکے پیٹ کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے بلکہ اس کے دیگر بھی کئی فوائد ہیں۔
بیلٹ کے فائدے
بیلی بائینڈر کمر میں ہونے والے درد کو کم کرنے میں مددگر ہوتی ہے۔ یہ خون کی روانی بہتر کرتی ہے۔ سوجن کم کرتی ہے۔ پٹھوں کو آرام دیتی ہے اور زچگی کے عمل سے گزرنے کے بعد پٹھوں کو واپس اپنی جگہ لانے میں مدد کرتے ہیں
کتنی دیر باندھیں؟
مرہم ڈاٹ پی کے مطابق اس بیلٹ کو 30 سے 90 منٹ تک باندھا جاسکتا ہے البتہ اس کو اتنی سختی سے نہ باندھیں کہ الٹی ہوجائے یا سانس لینے میں دقت ہو۔ بیلٹ کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کریں
بیلٹ کی قیمت
یہ بیلٹس مختلف اقسام کی ہوتی ہیں جن میں صرف بیلٹ یا پھر ہالف اور مکمل شیپ وئیر بھی شامل ہیں۔ ان کی قیمت کم سے کم ڈیڑھ ہزار سے شروع ہوتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pait Per Belt Ka Mashwara Kiyun Dete Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Per Belt Ka Mashwara Kiyun Dete Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.