سموسہ پٹی ہاتھ سے نرم نہیں بنتی تو اب استری سے بتائی گئی تکنیک کا استعمال کرکے بنائیں، رمضان سے پہلے یہ مشکل بھی آسان

سموسے ہر گھر میں چائے کے ساتھ کھائے جاتے ہیں لیکن اب تو چونکہ رمضان میں ہر دن کی ضرورت بن جائیں گے اور پھر پٹیاں بازار سے خرید کر لانے میں اس مرتبہ تو اضافی پیسے خرچ ہو جائیں گے ظاہر ہے جہاں آٹا میدہ اور دہی غرضیکہ ہر چیز کی قیمت بڑھی ہے وہیں سموسے کی پٹیاں بھی اب مہنگے پیسوں میں خریدنی پڑیں گیں، بہتر ہے کہ گھر میں مزیدار سی سموسہ پٹی بنانے کی بہترین ترکیب جان لیں۔

اجزاء:

استری سب سے زیادہ مطلوب
میدہ 2 کپ چھنا ہوا
آئل 2 ٹیبل سپون
نمک چوتھائی ٹی سپون
ٌپانی 2 کپ آٹا گوندھنے کے لیے
آٹا 2 کپ

طریقہ:

٭ سب سے پہلے میدہ، آٹا، آئل کو اچھی طرح مکس کرکے پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔
٭ ایک چمچ آئل کو نیم گرم آنچ پر گرم کریں اور اس میں 2 چمچ میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک سافٹ سا مکسچر تیار کریں۔
٭ اب آٹے کے پیڑے بنائیں اور بیل کر بڑی بڑی روٹیاں بنا کر رکھ لیں۔
٭ پھر ایک روٹی پر چھنا ہوا آٹا ڈال کر رکھیں اور دوسری روٹی پر آئل اور میدہ مکس کیا گیا مکسچر لگائیں اور دونوں کو اوپر نیچے رکھ دیں اسی طرح 5 سے 7 روٹیاں اوپر نیچے رکھ لیں پھر اس کے اوپر ایک بٹر پیپر چسپاں کرلیں۔
٭ اس کے بعد آپ ان روٹیوں کو اچھی طرح بیل لیں۔ پھر ہلکی گرم ستری کو رکھیں اور زور زور سے ستری کرلیں یوں روٹیاں باریک اور نرم ملائم بن جائیں گیں۔
٭ اب ان کو الگ کریں اور کٹننگ کرلیں۔ اس سے آپ کی سموسمہ پٹی کم وقت میں تیار بھی ہو جائے گی اور یہ 1 ماہ تک بالکل بھی خراب نہیں ہوگی۔
مزید طریقہ ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں:

How To Make Samosa Patti

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like How To Make Samosa Patti and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Samosa Patti to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3324 Views   |   13 Mar 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سموسہ پٹی ہاتھ سے نرم نہیں بنتی تو اب استری سے بتائی گئی تکنیک کا استعمال کرکے بنائیں، رمضان سے پہلے یہ مشکل بھی آسان

سموسہ پٹی ہاتھ سے نرم نہیں بنتی تو اب استری سے بتائی گئی تکنیک کا استعمال کرکے بنائیں، رمضان سے پہلے یہ مشکل بھی آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سموسہ پٹی ہاتھ سے نرم نہیں بنتی تو اب استری سے بتائی گئی تکنیک کا استعمال کرکے بنائیں، رمضان سے پہلے یہ مشکل بھی آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔