ہزاروں سال قبل ہر گھر میں ہری مرچوں کو کس کام کے لئے استعمال کیا جاتا تھا؟

قدیم زمانے کے لوگ مرچوں کو باقاعدہ ادویات کے طور پر استعمال کرتے تھے جبکہ سبز مرچیں زکام اور گلے کی بیماریوں کے لئے بے حد مفید ہیں۔ ہندوستان میں اکثر گاؤں کے لوگ پھپپھڑوں، ناک، سینے کی بندش یا سینہ جکڑ جانے کی صورت میں مرچوں کو باقاعدہ طور پر اپنی غذا میں استعمال کرتے ہیں۔

۔ جب بھی جسم کا کوئی حصہ بیمار ہوتا ہے تو اس کا دوران خون بھی متاثر ہوتا ہے۔ مرچوں کے باقاعدہ استعمال سے جما ہوا خون ہلکا ہوجاتا ہے اور اس کے بہاؤ میں تیزی آ جاتی ہے۔

۔ اس کے علاوہ مرچوں میں موجود معدنیات جیسا کہ کیلشیم اور آئرن جو انسانی جسم کے سیلز کا اہم حصہ ہوتے ہیں، وہ دل کی شرح اور بلڈ پریشر کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرتے ہیں۔

۔ مرچ کا استعمال مریض کو ہارٹ اٹیک سے بھی بچاتا ہے ، کیونکہ مرچیں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کر دیتی ہیں۔ مرچوں کا استعمال جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور اس میں موجود وٹامن سی سنگترے میں موجود وٹامن سے 6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4360 Views   |   28 Jul 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ہزاروں سال قبل ہر گھر میں ہری مرچوں کو کس کام کے لئے استعمال کیا جاتا تھا؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ہزاروں سال قبل ہر گھر میں ہری مرچوں کو کس کام کے لئے استعمال کیا جاتا تھا؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.