سردی کے موسم میں السی کے بیجوں سے خوبصورتی میں اضافہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے السی کے بیج کے استعمال کے چند گھریلو نسخے

السی کے بیج نہ صرف آپ کے جسم کے لیے بلکہ آپ کی جلد کے لیے بھی حیرت انگیز ہوتے ہیں، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی جلد کو سخت ہونے اور دھوپ، تپش یا خشک موسم میں جھلسنے سے روکنے میں مدد کرتے ہیں۔
السی کے بیج میں فیٹی ایسڈز بھی ہوتے ہیں جو آپ کی جلد میں نمی برقرار رکھتے ہوئے جلد میں نئے سیلز کی نشونما کو فروغ دیتے ہیں، فلیکس سیڈز یعنی السی کے بیجوں کو ''سپر فوڈ' کہا جاتا ہے کیونکہ یہ آپ کے جسم کے لئے اندر اور باہر دونوں ہی صورت میں ایسے غذائی اجزاء فراہم کرتے ہیں جو آپ کی صحت اور خوبصورتی دونوں کے لئے ہی انتہائی اہم ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں السی کے بیجوں کے زریعے آپ اپنی خوبصورتی میں کس طرح اضافہ کر سکتے ہیں؟ آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں سرد موسم میں السی کے بیجوں سے خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے چند گھریلو طریقے۔

• السی کے بیجوں کا حیرت انگیز استعمال

• السی کے بیجوں کا جیل

دو کپ پانی لیں، اس میں آدھ کپ السی کے بیج شامل کریں اب چولہا جلا دیں اور اسے دھیمی آنچ پر پکنے دیں، بار بار چمچہ چلاتے رہیں۔
جیسے ہی یہ پانی جیل میں بدل جائے تو چولہا بند کریں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں، اب کسی باریک کپڑے یا چھنی سے چھان کر السی کے بیج الگ کر لیں اور اس کا جیل کسی ائیر ٹائیٹ کنٹینر میں بھر لیں۔
اب اس جیل کو اپنے چہرے گردن اور ہاتھوں پر روئی کی مدد سے لگائیں اور 30 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں، آپ اس جیل کو ایک ماہ تک فریج میں اسٹور کر کے رکھ سکتے ہیں۔
السی کے بیجوں کا گھر میں بنایا ہوا خالص جیل استعمال کر کے آپ سردی کے موسم میں روکھی سوکھی اور پھٹی ہوئی جلد سے نجات پا سکتے ہیں اس جیل کے استعمال سے آپ کی جلد میں قدرتی نمی لوٹ آئے گی جلد ترو تازہ اور نرم و ملائم ہو جائے گی۔

• السی کے بیجوں کا فیس پیک

السی کے بیجوں کا بتایا کہ درج ذیل فیس پیک استعمال کرنے سے نہ صرف آپ کی جلد سے جھائیاں اور جھریاں دور ہوں گی بلکہ آپ کی جلد ایک دم جوان، چمکدار اور صحت مند ہو جائے گی۔
ایک کھانے کا چمچ السی کے بیج کو ایک کپ پانی میں ڈال کر رات بھر کے لئے چھوڑ دیں، اب اگلی صبح اس میں 1 چمچ چاول کا آٹا، 1 چمچ شہد، آدھا چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور ایک وٹامن ای کا کیپسول شامل کریں۔
اسے اچھی طرح سے مکس کریں یا اسے بلینڈر میں بلینڈ کر کے اسموتھ پیسٹ بنا لیں، لیجئیے آپ کو بہترین ونٹر فیس پیک تیار ہے چہرے اور گردن پر لگائیں اور 30 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
اب نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں اور پھر دیکھیں اس فیس پیک کا کمال، آپ یہ پیک بنا کر 2 دن تک رکھ سکتے ہیں اور اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Alsi Seeds Beauty Benefits

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Alsi Seeds Beauty Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alsi Seeds Beauty Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4273 Views   |   08 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سردی کے موسم میں السی کے بیجوں سے خوبصورتی میں اضافہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے السی کے بیج کے استعمال کے چند گھریلو نسخے

سردی کے موسم میں السی کے بیجوں سے خوبصورتی میں اضافہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے السی کے بیج کے استعمال کے چند گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے موسم میں السی کے بیجوں سے خوبصورتی میں اضافہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے السی کے بیج کے استعمال کے چند گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔