پانی نہیں آرہا یا کم آرہا ہے؟ کوئی مسئلہ نہیں ۔۔ اب بغیر پانی کے کمبل اور رضائی دھو کر صاف کریں، جانیں آسان سا طریقہ

ہمارے یہاں گھروں میں کوئی ایک مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ کبھی پانی نہیں آتا تو کبھی بجلی اور اب تو رہی سہی کسر گیس کی بندش نے پوری کردی ہے۔ ایسے میں خواتین کی پریشانیوں میں صرف اضافہ ہی ہورہا ہے کیونکہ ان کے کئی سارے کام اٹک کے رہ جاتے ہیں۔

اب سردیاں آتے ہی ہر گھر میں کمبل اور رضائیاں نکلنا شروع ہوگئیں ہیں، لیکن اسے استعمال کرنے سے پہلے اسکی دھلائی اور صفائی لازمی ہے جو کہ ایک محنت کش کام ہے اور اسکے لیئے پانی بھی کافی لگتا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو بغیر پانی کے کمبل اور رضائی دھو کر صاف کرنے کا ایک آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں؛

بغیر پانی کے کمبل صاف کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے کمبل/ رضائی کو کھلی جگہ پر پھیلا دیں

۔ اب بیکنگ سوڈا پوری کمبل پر چھڑک کر ہاتھ یا برش کی مدد سے پھیلا دیں

۔ اسکے بعد ایک چھوٹی بالٹی میں تھوڑا سا گرم پانی لیں اور اس میں نمک، سرکہ اور شیمپو شامل کر کے مکس کریں

۔ ایک چھوٹا تولیہ لے کر اس پانی میں بھگائیں اور اس سے کمبل کو صاف کریں، سارا میل کچیل تولیہ پر آجائے گا

۔ آخر میں سادے پانی میں تولیہ بھگو کر ایک ہاتھ ماریں، اور اسے دھوپ میں کچھ گھنٹوں کیلیئے رکھ دیں ۔ آپ کا کمبل پھر سے نئے جیسا صاف ستھرا اور چمکدار ہوجائے گا۔

Clean Blanket At Home Without Washing

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Clean Blanket At Home Without Washing and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Clean Blanket At Home Without Washing to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2433 Views   |   22 Nov 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

پانی نہیں آرہا یا کم آرہا ہے؟ کوئی مسئلہ نہیں ۔۔ اب بغیر پانی کے کمبل اور رضائی دھو کر صاف کریں، جانیں آسان سا طریقہ

پانی نہیں آرہا یا کم آرہا ہے؟ کوئی مسئلہ نہیں ۔۔ اب بغیر پانی کے کمبل اور رضائی دھو کر صاف کریں، جانیں آسان سا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پانی نہیں آرہا یا کم آرہا ہے؟ کوئی مسئلہ نہیں ۔۔ اب بغیر پانی کے کمبل اور رضائی دھو کر صاف کریں، جانیں آسان سا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔