Man Faces Legal Trouble for Saving Wife Contact As Chubby
ترکیہ کے شہر اوسک میں ایک دلچسپ مگر سبق آموز واقعہ پیش آیا۔ ایک شوہر نے اپنی بیوی کا نمبر موبائل میں “موٹی” کے نام سے محفوظ کر رکھا تھا — شاید مذاق سمجھ کر، مگر انجام کچھ ایسا ہوا جس کی توقع خود اُسے بھی نہ تھی۔
جب بیوی کو اس محبت بھرے لقب کا علم ہوا تو غصے سے آگ بگولا ہو گئی اور سیدھا عدالت کا رخ کر لیا۔
عدالت نے معاملہ سن کر صاف کہا کہ یہ محض مذاق نہیں، بلکہ جذباتی تشدد کے زمرے میں آتا ہے۔ نتیجتاً، شوہر کو اپنی بیوی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
شوہر نے ہار نہ مانی اور اعلیٰ عدالت جا پہنچا، مگر وہاں بھی قسمت نے اس کا ساتھ نہ دیا۔ جج نے دوٹوک الفاظ میں کہا،
"ازدواجی رشتہ عزت، وقار اور احترام پر قائم ہوتا ہے، کسی کو اس کی جسامت یا شکل سے تضحیک کا نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔"
آخر میں عدالت نے شوہر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ، الفاظ محبت دکھانے کے لیے ہوتے ہیں، زخم دینے کے لیے نہیں۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ــــ اور سب کہنے لگے، بھائی، اب سے بیوی کا نمبر رانی کے نام سے رکھنا پڑے گا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Faces Legal Trouble For Saving Wife Contact As Chubby and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Faces Legal Trouble For Saving Wife Contact As Chubby to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.