یہ اچانک کیسے بدل گئیں؟ اداکارہ عروسہ صدیقی کے نئے انداز نے سب کو حیران کر دیا، دیکھیے

پاکستانی اداکار اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب میں مقبولیت حاصل کر لیتے ہیں، کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی روزمرہ معمولات کی وجہ سے بھی مشہور ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ عروسہ صدیقی کا شمار ان چند بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ ہمیشہ ہی ان ڈراموں میں جلوہ دکھاتی نظر آئی ہیں جو کہ معاشرے کے کسی چہرے کو اجاگر کر رہا ہوتا ہے۔

عروسہ صدیقی نے ایسے کئی ڈراموں میں پُر اثر کردار نبھایا ہے جس میں انہیں ناظرین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔ ایک ایسا ہی ڈرامہ تھا قدوسی صاحب کی بیوہ، جس میں عروسہ نے شگفتہ جہاں کا کردار نبھایا تھا جو کہ کردار کے وزن کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کر رہی تھی۔

لیکن عروسہ کے ڈرامے بارات میں ان کے "سوکھی" کے کردار نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ اگرچہ کئی بار باڈی شیمنگ کا شکار ہونے والی عروسہ صدیقی نے اپنے چلبلے انداز اور سنجیدہ اداکاری پر منفی جملوں کا اثر نہیں ہونے دیا ہے۔

لیکن عروسہ صدیقی کی حال ہی کی تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، ناظرین عروسہ کو ان کی صحت مند ہونے کی وجہ سے پسند کرتے تھے، لیکن ڈائیٹنگ اور ورزش کے بعد اب ناظرین نے انہیں ان کے نئے انداز پر بھی پسند کیا ہے۔

اداکارہ کئی مرتبہ باڈی شیمنگ سے متعلق اظہار خیال کر چکی ہیں، لیکن ان کے اس نئے انداز نے نہ صرف ناظرین کے دلوں میں بلکہ ٹی وی پر بھی جگہ بنانا شروع کر دی ہے۔ ان تصاویر میں محسوس ہو ہی نہیں رہا ہے کہ یہ وہی عروسہ صدیقی ہیں جو کہ اپنے پرانے انداز کی بدولت سب میں مشہور تھیں۔

وزن کیسے کم کیا:

ایک شوبز کی ویب سائٹ کے مطابق عروسہ صدیقی نے وزن کم کرنے کے لئے تین سال سخت محنت کی اور ان کی حیرت انگیز تبدیلی کو سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ انہیں سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک انسٹا صارف کی جانب سے عروسہ صدیقی کی تصویر پر سوال کیا گیا کہ آپ اپنے وزن کم کرنے کی اسٹوری کب شئیر کریں گی جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ بہت جلد وہ بتا دیں گی۔

Ye Achanak Kese Badal Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ye Achanak Kese Badal Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ye Achanak Kese Badal Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3866 Views   |   10 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یہ اچانک کیسے بدل گئیں؟ اداکارہ عروسہ صدیقی کے نئے انداز نے سب کو حیران کر دیا، دیکھیے

یہ اچانک کیسے بدل گئیں؟ اداکارہ عروسہ صدیقی کے نئے انداز نے سب کو حیران کر دیا، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ اچانک کیسے بدل گئیں؟ اداکارہ عروسہ صدیقی کے نئے انداز نے سب کو حیران کر دیا، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔