ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریاں ہم سب کے سامنے ہیں، جن کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں، زمینوں میں ضرورت سے زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے سارا مال گل سڑ گیا ہے اور جو خوش قسمتی سے محفوظ رہ گیا ہے وہ قوتِ خرید سے زیادہ مہنگا ہے، ظاہر ہے کہ پیداوار کم اور صارفین زیادہ ہیں کیسے ممکن ہے کہ ہر شخص مہنگی اشیاء خرید سکے۔
ٹماٹر یقیناً ہر کھانے میں استعمال ہونے والی عام شے ہے اس کے بناء کھانوں میں مزہ نہیں آتا لیکن اب جبکہ یہ پہنچ سے دور ہوگئے ہیں تو ان کی جگہ متبادل طریقے استعمال کرکے کھانے کو ذائقہ دار بنالیں اور بچت بھی کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں ٹماٹر کی قیمتوں پر بھی قابو پایا جاسکے۔
ٹماٹر کی جگہ وہ کون سی چیزیں ہیں جو کھانے میں ذائقہ اور کٹھاس پیدا کرسکیں؟
٭ دہی:
کھانے میں ٹماٹر کی جگہ اب دہی کا استعمال کرلیں۔ کھٹا دہی ویسے بھی سالن کے مصالحے میں بہترین ذائقہ پیدا کرتا ہے جس سے گریوی بھی گارھی بن جاتی ہے اور کھانے میں مزہ بھی آتا ہے۔
٭ آلو بخارے:
جب تک ٹماٹر مہنگے ہیں، آپ آلو بخاروں کا استعمال بھی کرسکتی ہیں۔ ایک پاؤ آلو بخاروں کو اچھی طرح دھو کر ان کو پانی میں پکالیں اور گاڑھا پیسٹ تیار کرکے رکھ لیں، جب کھانا بنائیں ایک چمچ یہ شامل کرلیں اس سے حیدرآبادی ذائقے کے کھانے بن جائیں گے۔
٭ املی:
چٹخارے دار املی جس کو حیدرآبادی کھانوں کی شان سمجھا جاتا ہے یہ ٹماٹر کا بہتر متبادل ہے اس کو آپ کسی بھی طرح سالن میں شامل کرسکتے ہیں یہ دونوں طرح استعمال کی جاسکتی ہے۔
٭ اناردانہ/کیچپ:
اناردانہ پیس کر آدھا چمچ کھانے میں شامل کرنے سے ٹماٹر کے جیسا ذائقہ دیتا ہے یا اگر آپ کے پاس کیچپ ہے تو اس کا استعمال کرلیں۔ کھانا تیار ہو جائے گا اور بچت بھی ۔۔ ضروری نہیں کہ خواتین ٹماٹر ہی ڈالیں، ان تمام چیزوں کی مدد بھی لے سکتی ہیں۔
٭ مایونیز اور اچار مصالحہ:
مایونیز میں اچار گوشت کے مصالحے کو اچھی طرح مکس کرلیں اور اس میں ذرا سا ٹاٹری پاؤڈر شامل کرنے سے بھی آپ ذائقہ دار کھانا بناسکتی ہیں وہ بھی بناء ٹماٹر کے۔۔
تو کیسے لگے آپ کو ٹماٹرکے یہ متبادل ؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mehngy Tamatar Ke 4 Mutabadil and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mehngy Tamatar Ke 4 Mutabadil to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.