بچوں کی عید ادھوری رہ گئ نورجہاں انتقال کر گئی۔۔۔شہری انتظامیہ نے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی کی موت کی تصدیق کردی

گزشتہ چند ہفتوں سے بیمار کراچی کے چڑیا گھر میں رہنے والی 17 سالہ نور جہاں نامی ہتھنی کا آج انتقال ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث نورجہاں پچھلے تین ماہ سے شدید بیمسر تھی.

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہاتھی کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے تھے۔ جس میں بین الاقوامی ویٹرنری ڈاکٹروں سے مدد لینا بھی شامل تھی البتہ بیمار نور جہاں جو چند دنوں سے اٹھنے سے بھی قاصر تھی آج جان کی بازی ہار گئی۔

نور جہاں کی حالت اس وقت اور بگڑ گئی تھی جب وہ ایک تالاب میں گر گئی تھی۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اسے پانی سے بچانے کے لیے کرین، رسیوں اور بیلٹ کا استعمال بھی کیا اس کے علاوہ اسے انتہائی نگہداشت میں بھی رکھا گیا. نورجہاں کا وزن کم اور اس کی ریڑھ کی ہڈی بگڑی ہوئی دکھائی دیتی تھی، اور اس کی ٹانگیں جھکی ہوئی دکھائی دیتی تھیں۔

کراچی کے ایک مختصر دورے کے دوران، بین الاقوامی جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیم فور پاز نے ہتھنی کا علاج کیا اور انتظامیہ کو مطلع کیا کہ نورجہاں کو کچھ مہینوں پہلے ایک چوٹ آئی تھی، جس سے اس کا خون اندرونی طور پر بہتا تھا اور اس کے پیٹ میں ہیماٹوما کا مرض بھی تھا۔

Noor Jaha Inteqal Kar Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Noor Jaha Inteqal Kar Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Noor Jaha Inteqal Kar Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   2425 Views   |   23 Apr 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 January 2025)

بچوں کی عید ادھوری رہ گئ نورجہاں انتقال کر گئی۔۔۔شہری انتظامیہ نے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی کی موت کی تصدیق کردی

بچوں کی عید ادھوری رہ گئ نورجہاں انتقال کر گئی۔۔۔شہری انتظامیہ نے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی کی موت کی تصدیق کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کی عید ادھوری رہ گئ نورجہاں انتقال کر گئی۔۔۔شہری انتظامیہ نے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی کی موت کی تصدیق کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔