آج بھی معاشرے میں لڑکیوں پر شادی کا دباؤ ڈالا جاتا ہے جس کے باعث وہ کوئی ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہوجاتی ہیں جو ان کے والدین کے لیے پریشانی کا سبب بنتا ہے۔
ایسی ہی ایک پاکستانی لڑکی کی کہانی سامنے آئی ہے جس کے پاس 2 آپشنز تھے ایک یا تو وہ کزن سے شادی کرلے یا پھر امریکا میں رہتے ہوئے زندگی میں خود کچھ کر دکھائے۔
پاکستانی نژاد امریکی لڑکی حمنا ظفر اپنے پاکستانی کزن کے ساتھ شادی سے بچنے کے لیے امریکی فضائیہ میں بھرتی ہو گئیں۔
والدین کی جانب سے طے شدہ شادی پر اچانک یوں اصرار نے میری لینڈ میں رہنے والے پاکستانی خاندان کی ہمیشہ سے فرمانبردار رہنے والی اکلوتی بیٹی کے سارے خوابوں پر پانی پھیر دیا۔
یہ حمنا ظفر کی زندگی کا سب سے خطرناک موڑتھا کیونکہ اُنہیں صرف 19 سال کی عمر میں فیصلہ کرنا پڑا کہ اُنہوں نے اپنے کزن سے شادی کرنی ہے یا پھر امریکا میں رہتے ہوئے زندگی میں خود کچھ کر دکھانے کے اپنے خواب کو پورا کرنا ہے۔
پھر سال2019 میں جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان آئیں تو اُنہیں یہ معلوم ہوا کہ اہلخانہ پاکستان خاص طور پر ان کی منگنی کرنے آئے ہیں۔
حمنا ظفر کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ بہت پریشان ہوئیں کیونکہ وہ انہوں نے شادی کے لیے اپنے کزن کا انتخاب نہیں کیا تھا۔ حمنا نے اس شادی سے بچنے کے لیے ایک پلان بنایا اور وہ امریکہ بحریہ مین بھرتی کرنےوالے ایک افیسر کے گھر پناہ حاصل کرنے چلی گئیں۔
پھر کچھ عرصے کے لیے اپنے ایک کالج فرینڈ کی فیملی کے پاس پناہ حاصل کی۔ 2022ء میں حمنا ظفر نے ایک اور جرأت مندانہ قدم اٹھایا اور امریکی ایئر فورس میں بھرتی ہو گئیں جہاں وہ اب سیکیورٹی ڈیفنڈر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pakistani Larki Ne Shadi Se Bachny Ke Liye Kia Kiya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistani Larki Ne Shadi Se Bachny Ke Liye Kia Kiya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.