شوگر، بلڈ پریشر کے علاوہ گردے اور پتے کی پتھری کے علاج میں مدد کرنے والے ان جادوئی پتوں کے فوائد جانیے

سینکڑوں سالوں سے انسان مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے جری بوٹیوں پر انحصار کرتا آرہا ہے اور ان پودوں اور بوٹیوں کے فوائد سینہ بہ سینہ ایک دوسرے تک منتقل ہوتے رہے ہیں اور ان میں سے بہت سے فوائد کے بارے میں اب سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت ہو چکا ہے- آج ہم آپ کو جس درخت کے پتوں کے فوائد کے بارے میں بتائيں گے اس کے پھل کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور جس کی لذت اور فوائد کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جی ہاں ہماری مراد آم سے ہے۔ آم کے فوائد تو سب جانتے ہیں مگر آج ہم آپ کو آم کے درخت کے پتوں کے فوائد کے بارے میں بتائيں گے-

1: ذیابطیس کو کنٹرول کرتے ہیں
وہ لوگ جن کو ذیابطیس کی شروعات ہو یا وہ ذیابطیس کی بارڈر لائن پر ہوں ایسے مریضوں کو آم کے پتوں کی چائے دے کر فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس بات کا امکان موجود ہوتا ہے کہ اس کا شوگر لیول صرف اس چائے سے ہی کنٹرول ہو جائے- اس کی چائے کی تیاری کے لیے آم کے تین سے چار پتے دھو کر رات بھر ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ چھان کر پی لیں- ان پتوں میں ایک ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کہ خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-

2: ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے
ان پتوں میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ خون کی شریانوں کو مضبوط کرتی ہیں اور دوران خون کو بہتر بناتی ہیں- اس کے لیے بھی اوپر بتائے گئے طریقے سے آم کے پتوں کی چائے بنا کر دن میں ایک سے دو بار پی جا سکتی ہے-

3: بے چینی کا خاتمہ
عام طور پر گرمی کے موسم میں یا پریشانی کے عالم میں ہونے والی گھبراہٹ سے بھی یہ پتے نجات دلواتے ہیں- رات پھر بھگوئے ہوئے آم کے پتوں کے پانی کو چھان کر دو یا تین کپ پانی ایک بالٹی پانی میں شامل کریں اور اس پانی سے نہا لیں- اس سے ایک جانب تو گرمی کے اثرات ختم ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ تازگی حاصل ہو گی اور بے چینی کا خاتمہ ہوگا-

4: گردے اور پتے کی پتھری کے لیے
گردے اور پتے کی پتھری انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے اور اس کا علاج عام طور پر بغیر آپریشن کے نہیں ہوتا ہے- مگر حکیمی نسخے کے مطابق آم کے درخت کے پتوں سے اس کا علاج ممکن ہے اس کے لیے آم کے پتوں کو چھاؤں میں سُکھا لیں اور ان کو پیس کر ان کا ایک سفوف بنا لیں- اس کے بعد دن میں ایک سے دو بار اس سفوف کو سادہ پانی کے ساتھ کھا لیں کچھ ہی دنوں میں پتھری کا نام و نشان بھی نہ رہے گا-

5: سانس کے مریضوں کے لیے
یہ پتے نزلہ زکام ، کھانسی یہاں تک کہ دمے کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں- آم کے پتوں کو پانی میں ابال کر ان کا قہوہ بنا کر اس قہوے میں تھوڑی سی مقدار شہد کی شامل کر کے اس کو پی لینے سے کھانسی میں فوری آرام ملتا ہے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے-

6: دست اور معدے کے امراض کے لیے
دست آنے کی صورت میں چھاؤں میں خشک کیے گئے آم کے پتوں کے سفوف کو دست آنے کی صورت میں سادہ پانی کے ساتھ دن میں دو سے تین بار استعمال کریں-

7: کان کے درد کی صورت میں
کان کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے آم کے پتوں کا رس نچوڑ لیں اور اس رس کو نیم گرم کر کے کان میں ٹپکا دیں اس رس میں موجود اجزا فوری درد سے آرام پہنچانے کا باعث بنیں گے -

Mango Leaves Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mango Leaves Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mango Leaves Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18520 Views   |   06 Jul 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

شوگر، بلڈ پریشر کے علاوہ گردے اور پتے کی پتھری کے علاج میں مدد کرنے والے ان جادوئی پتوں کے فوائد جانیے

شوگر، بلڈ پریشر کے علاوہ گردے اور پتے کی پتھری کے علاج میں مدد کرنے والے ان جادوئی پتوں کے فوائد جانیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوگر، بلڈ پریشر کے علاوہ گردے اور پتے کی پتھری کے علاج میں مدد کرنے والے ان جادوئی پتوں کے فوائد جانیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔